تفسیر کبیر (جلد ۱۳) — Page 11
ابراہیمؑ کی پیشگوئی پوری نہیں ہو سکتی۔پس نفسِ کامل کی مثال میں سورج اور چاند کا ذکر کیا گیا ہے نہ کہ سورج اورچاند اصل مقصود ہیں۔بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۰۰۱ (میں) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا بار بار رحم کرنے والا ہے (شروع کرتا ہوں)۔وَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰىهَا۪ۙ۰۰۲ (مجھے) قسم ہے سورج کی اور اس کے طلوع ہو کر اونچا ہو جانے کی۔حلّ لُغات۔شَـمْسٌ شَـمْسٌ کے معنے سورج کے ہوتے ہیں۔مگر ش۔م۔س کے مادہ ترکیبی کے لحاظ سے شَـمْسٌ کے معنے ایسے وجود کے بھی ہوسکتے ہیں جو کسی کی اطاعت کا جؤا اپنی گردن پر رکھنے کے لئے تیار نہ ہو۔بلکہ اپنی ذات میں کامل ہو۔چنانچہ عربی زبان میں کہتے ہیں شَـمَسَ الرَّجُلُ۔اِمْتَنَعَ وَ اَبٰی کہ اس نے دوسروں کو اپنے سے کم درجہ کا سمجھ کر ان کی اطاعت کرنے سے انکار کر دیا۔اور جب گھوڑے کے لئے شَـمَسَ الْفَرْسُ کہیں تو معنے یہ ہوتے ہیں کَانَ لَایُـمَکِّنُ اَحَدًا مِّنْ ظَھْرِہٖ وَلَا مِنَ الْاِسْـرَاجِ وَالْاِلْـجَامِ وَلَایَکَادُ یَسْتَقِرُّ۔کہ گھوڑا کسی طرح بھی قابو نہ آسکا اور اس نے کسی کو اپنی پیٹھ پر نہ بیٹھنے دیا نہ زین ڈالنے دی اور نہ لگام ڈالنے دی (اقرب) گویا شَـمْسٌ ایسے وجود کو کہتے ہیں جس کی روشنی ذاتی ہو اور اس شخص کو بھی کہتے ہیں جو دوسروں کی اطاعت برداشت نہ کرے یہ مفہوم اس سے نکلتا ہے کہ شَـمْسٌ کے معنے ہیں ایسا وجود جو اطاعت برداشت نہیں کرتا۔اب جو شخص اطاعت برداشت نہیں کرتا بوجہ اس کے کہ اس میں تکبر پایا جاتا ہے وہ تو بُرا ہے لیکن جو شخص اس لئے اطاعت نہیںکرتاکہ خدا نے اسے پیدا ہی دوسروں کے آگے چلنے کے لئے کیا ہے وہ بُرانہیں۔گویا دو۲ قسم کے اِبَاء ہوتے ہیں ایک اِبَاء وہ ہوتا ہے جس میں تابع یہ کہتا ہے کہ میںدوسرے کی بات نہیں مانتا۔لیکن ایک اِبَاء اس انسان کا ہوتا ہے جسے پیدا ہی بڑا بننے کے لئے کیا جاتا ہے۔جیسے ایک عالم کا یہ کا م ہے کہ وہ فتویٰ دے اب اگر کوئی جاہل شخص اسے کہے کہ اس طرح فتویٰ نہ دو بلکہ اُس طرح دو تو وہ فوراً انکار کر دے گا اور کہے گا کہ تمہارا حق نہیںکہ میرے معاملات میں دخل دو مگر اس کا انکار متکبرانہ انکار نہیںہوگا۔قرآن کریم میں بھی ان معنوں میں اِبَاء کا لفظ استعمال ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَيَاْبَى اللّٰهُ اِلَّاۤ اَنْ يُّتِمَّ نُوْرَهٗ وَ لَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ(التوبۃ:۳۲) اللہ تعالیٰ اپنے نور کے قائم ہو جانے کے سوا