تفسیر کبیر (جلد ۱۱) — Page 478
هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوْا يَفْعَلُوْنَؒ۰۰۳۷ (اور آپس میں کہیں گےکہ) کیا کافروں کو جو کچھ وہ کیا کرتے تھے پورا بدلہ مل گیا (یا نہیں)۔تفسیر۔ثُوِّبَ الْكُفَّارُ یا تو یَنْظُرُوْنَ کے ساتھ تعلق رکھتا ہے کہ وہ دیکھیں گے کہ بدلہ کفار کو پورا پورا مل گیا ہے یا نہیں اور یا پھر اس کے یہ معنے ہیں کہ یُقَالُ لَھُمْ ھَلْ ثَوِّبَ۔کفار سے کہا جائے گا کہ بتائو تمہارے اعمال کے نتائج نکل آئے ہیں یا نہیں تم سمجھتے تھے کہ اس تطفیف اور ظلم کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور تمہارا غلبہ قیامت تک چلتا چلا جائے گا اور عیسائی حکومتیں جو ظلم چاہیں گی لوگوں پر ڈھاتی رہیں گی۔اب بتائو تمہیں اپنے مظالم کا بدلہ مل گیا ہےیا نہیں ملا؟