تفسیر کبیر (جلد ۱۱)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 331 of 615

تفسیر کبیر (جلد ۱۱) — Page 331

وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ۪ۙ۰۰۱۱ اور جب کتابیں پھیلا دی جائیں گی۔حَلّ لُغَات۔نُشِرَتْ نُشِرَتْ نَشَرَ سے مجہول کا مؤنث کا صیغہ ہے اور نَشَرَ الْخَبَرَ (نَشْرًا) کے معنے ہیں اَذَاعَہُ۔اُس کو پھیلا دیا۔اور نَشَرَ الثَّوْبَ وَالْکِتٰبَ کے معنے ہیں بَسَطَہٗ۔خِلَافُ طَوَاہُ۔اُس نے کپڑے اور کتاب کو کھولا۔اور نَشَرَ اللّٰہُ الْمَوْتٰی کے معنے ہوتے ہیں اَحْیَاھُمْ۔اللہ نے مُردوں کو زندہ کیا اور نَشَرَ الْمَوْتٰی کے معنے ہیں حَیُّوْا۔مردے زندہ ہو گئے اس لحاظ سے یہ لازم بھی ہے اور متعدّی بھی (اقرب) پس وَاِذَاالصُّحُفُ نُشِرَتْ کے معنے ہوں گے جبکہ صحیفے پھیلائیں جائیں گے یا جبکہ وہ کھولے جائیں گے یا جبکہ مردہ صحیفے پھر زندہ کئے جائیں گے۔تفسیر۔اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْسے مراد اخبارات اور رسالوں کی اشاعت یہ تینوں معنے اس زمانہ میں بڑی شان کے ساتھ پورے ہو رہے ہیں وَاِذَاالصُّحُفُ نُشِرَتْ کے پہلے معنے یہ تھے کہ صحیفے پھیلائے جائیں گے۔یہ پیشگوئی اس طرح پوری ہوئی کہ کتابوں اور اخبارات کی اشاعت کے لئے مطابع نکل آئے ہیں۔پھر ریل گاڑیاں ایجاد ہو چکی ہیں جن سے شائع شدہ اخباریں اور کتابیں سارے جہان میں پھیل جاتی ہیں دنیا میں پچاس پچاس لاکھ روزانہ چھپنے والے اخبارات موجود ہیں۔اسی طرح کتابیں چھپتی ہیں تو دس دس بیس بیس لاکھ نسخہ ایک ایک کتاب کا نکل جاتا ہے۔یہی خبر اس آیت میں دی گئی تھی کہ صحیفے دنیا میں پھیلا دئے جائیں گے۔دوسرے ؔمعنے اس کے یہ تھے کہ صحیفے کھولے جائیں گے یہ پیشگوئی بھی پوری ہو چکی ہے کیونکہ کتابوں کے پڑھنے کا رواج موجود زمانہ میں بہت بڑھ گیا ہے۔پھر بڑی بڑی لائبریریاں کھل گئی ہیں جہاں لوگ آتے اور کتابیں وغیرہ پڑھتے رہتے ہیں اور جو لوگ لائبریریوں کے ممبر ہوتے ہیں وہ اپنے گھر پر بھی اُن کتابوں کو پڑھنے کے لئے لے جاتے ہیں۔غرض کتابیں بجائے بند رہنے کے کھل گئی ہیں اور علم کا چرچا دنیا میںچاروں طرف ہو گیا ہے۔پھر یہ پیشگوئی اس رنگ میں بھی پوری ہوئی ہے کہ بڑی بڑی پُرانی لائبریریاں آثار قدیمہ والوں نے نکال کر رکھ دی ہیں۔بختؔ نصر کی لائبریری جو اینٹوں پر لکھی ہوئی تھی وہ سب کی سب نکال لی گئی ہے۔اور اس طرح مرُدہ صحیفوں کو بھی زندہ کر دیا گیا ہے۔گویا وُہ کتابیں جن کو لوگ بھول چکے تھے اور جو عملی طور پر بالکل متروک ہو چکی تھیں آثار قدیمہ والے