تفسیر کبیر (جلد ۱۱)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 261 of 615

تفسیر کبیر (جلد ۱۱) — Page 261

حضرت علیؓ چوٹی کے خاندان میں سے تھے۔حضرت حمزہؓ چوٹی کے خاندان میں سے تھے۔حضرت عمرؓ چوٹی کے خاندان میں سے تھے۔حضرت عثمانؓ چوٹی کے خاندان میں سے تھے اس کے بالمقابل زیدؓ اور بلالؓ اور سمرہؓ اور خُبابؓ۔صُہیبؓ۔عامرؓ۔عمارؓ۔ابوفکیہہؓ چھوٹے سمجھے جانےوالوں میں سے تھے۔گویا بڑے لوگوں میں سے بھی قرآن کریم کے خادم چُنے گئے اور چھوٹے لوگوں میں سے بھی۔پس فرماتا ہے تمہارا یہ سوال بالکل غلط ہے کہ یہ لوگ آئیں گے کہاں سے؟ اسی طرح تمہارا یہ خیال بھی غلط ہے کہ فلاں شخص ہی دین کے قابل ہے اور فلاں نہیں۔یہ معاملہ قلوب سے تعلق رکھتا ہے ظاہر سے نہیں۔اور اس وجہ سے ہم ان لوگوں کا خود انتخاب کریں گے۔قرآن کریم میں وہ تمام چیزیں موجود ہیں جو اچھے لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں اور اگر کسی شخص کو قرآن کریم کی خوبیاں نہیں کھینچ سکیں تو وہ یقینا اس زمانہ میں حقیقی بڑائی حاصل کرنے کا مستحق ہی نہیں۔قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَاۤ اَكْفَرَهٗؕ۰۰۱۸ انسان ہلاک ہو وہ کیسا ناشکرا ہے۔حَلّ لُغَات۔قُتِلَ قُتِلَ قَتَلَ سے مجہول کا صیغہ ہے اور قَتَلَ اللّٰہُ الْاِنْسَانَ کے معنے ہیں لَعَنَہُ اللہ نے اُس پر لعنت کی (اقرب) پس قُتِلَ الْاِنْسَانُ کے معنی ہوں گے۔اس انسان پر لعنت ہو۔تفسیر۔قُتِلَ الْاِنْسَانُ میں قرآن سے اعراض کرنے والے سے خطاب جس قسم کا لطیف نقشہ قرآن کریم کی خوبیوں اور اُس کے کمالات کا اوپر کی آیات میں اللہ تعالیٰ نے کھینچا ہے اس کی مناسبت سے فرماتا ہے قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَآ اَکْفَرَہٗ۔یہ منکر انسان جو قرآن کریم سے اعراض کرنے والا اور اُس کے احکام سے تَلھِّی اختیار کرنے والا ہے کتنا بڑا ناشکر گزار انسان ہے اس کے سامنے ایک ایسا عظیم الشان کلام پیش کیا جا رہا ہے جو مکّرمہ ہے جو مرفوعہ اور مطہرہ ہے اور جو نہ صرف آپ ہی پاک ہے بلکہ اس کے اندر یہ خصوصیت بھی موجود ہے کہ جو شخص اس کو ہاتھ لگا لے وہ بھی پاک ہو جاتا ہے گویا جیسے سنگ پارس کے متعلق یہ مشہور ہے کہ وہ جس چیز سے چُھو جائے سونا بن جاتی ہے اسی طرح یہ قرآن ایسی کتاب ہے کہ نہ صرف خود اعزاز رکھنے والی ہے بلکہ جو لوگ اس پر عمل کرتے ہیں وہ بھی معزز بن جاتے ہیں نا صرف خود پاک ہے بلکہ جو اس پر عمل کرتے ہیں وہ بھی پا ک بن جا تے ہیں۔جب یہ ایسی عظیم الشان کتاب ہے تو قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَآ اَکْفَرَہٗ۔اس قرآن سے اعراض کرنے والا انسان ہلاک ہو وہ کتنا بڑا