تفسیر کبیر (جلد ۱۱)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 196 of 615

تفسیر کبیر (جلد ۱۱) — Page 196

دیکھا ہے کہ قاتل بھاگ کر اسی طرف آیا ہے کیا تمہیں اس کا کچھ پتہ ہے؟ یوسف تاجر نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ اُس کا بیٹا قتل ہو چکا ہے اور اُس وقت اُسے معلوم ہو گیا کہ وہ شخص جو میرے پاس پناہ کے لئے آیا ہے وہی میرے بیٹے کا قاتل ہے مگر عہد کی خلاف ورزی کو اُس نے برداشت نہ کیا اور اُس نے سپاہیوں کو کچھ ایسا جواب دیا کہ وہ مایوس ہو کر وہاں سے چلے گئے اور انہوں سمجھا کہ قاتل کسی اور طرف بھاگ گیا ہے۔جب سپاہی چلے گئے تو اُس نے اپنے پچھواڑے کا دروازہ کھولا اور قاتل سے کہا کہ سپاہی چلے گئے ہیں تم اب بھاگ جائو۔یہ پابندیٔ عہد کا ایسا شاندار نمونہ ہے کہ یوروپین لوگوں کو سارے یورپ میں اس قسم کی کوئی مثال نظر نہیںآئی اور اسلام سے شدیددشمنی رکھنے کے باوجود وہ اس بات پر مجبور ہوئے ہیں کہ اس واقعہ کو پیش کریں چنانچہ وفائے عہد کی مثال میں یہ قصہ اب تک اُن کی کتابوں میں لکھا ہوا ہے حالانکہ یہ ایک مسلمان کا واقعہ ہے۔پس گو یہ چیز پہلے بھی عربوں میں پائی جاتی تھی اور اس سے کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا۔مگر اسلام کے آنے پر وہ حُسن بہت نمایاں ہو گیا اور دوسرے اس سے پہلے وہ خوبی اس طرح ظاہر نہ ہوتی تھی کہ دنیا کی توجہ کو اپنی طرف کھینچ سکے مگر جب رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم کی روشنی اُن پر پڑی تو اُن کا حُسن دنیا کے سامنے آگیا اور جس طرح سورج کی روشنی کے بعد کوئی چیز مخفی نہیں رہ سکتی اسی طرح اُن کی مخفی قابلیتیں اُبھرنی شروع ہو گئیں اور لوگوں کی نظریں اُن پر جم گئیں۔پس اللہ تعالیٰ اہل عرب کو توجہ دلاتا ہے اور فرماتا ہے ہم نے مان لیا تمہارے اندر فطری طور پر بعض قابلیتیں پائی جاتی ہیں مگر تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ان قابلیتوں کے ظہور کے لئے دن کی روشنی بھی ضروری ہے اگر تم اس روشنی میں نہیں چلو گے تو تمہاری قابلیتیں دنیا کی نگاہ سے بالکل مخفی رہیں گی لیکن اگر آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کا نور تم پر پڑنے لگا تو یہ روشنی تمہاری استعدادوں کو ایسی جِلا بخشے گی کہ ہر شخص کی نگاہ تمہاری طرف اُٹھنے لگے گی اور باہر کی اقوام بھی تمہارے حسن کو دیکھنے لگیں گی۔وَ الْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِكَ دَحٰىهَاؕ۰۰۳۱اَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَ اور اس کے ساتھ (یعنی اسی زمانہ میں) زمین کو بھی بچھایا ہے پھر (اس میں سے) اس کا پانی اور اس کا چارہ نکالا ہے۔مَرْعٰىهَا۪۰۰۳۲وَ الْجِبَالَ اَرْسٰىهَاۙ۰۰۳۳ اور پہاڑوں کو بھی اس نے اس میں گاڑا ہے۔حلّ لغات۔بَعْدَ۔یہ قَبْل کے مقابل معنے ادا کرنے کے لئے لایا جاتا ہے اور کبھی اس کے معنے مَعَ