تفسیر کبیر (جلد ۱۰)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 462 of 553

تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 462

ہوتی ہیں لیکن انتہائی حالت میں وہ بالکل مختلف ہوجاتی ہیں۔کوئی روئیدگی ایسی ہوتی ہے کہ مہینہ ڈیڑھ مہینہ میں ہی اس کاساراجوش ختم ہو جاتا ہے۔اورکوئی سبزہ ایک مضبوط درخت بن جاتاہے یاایک چھوٹاساپوداسینکڑوں سال کی عمر تک چلاجاتاہے۔بعض پھول ایک یادودن میں سوکھ جاتے ہیں۔لیکن انگور کادرخت ہزار سال تک کی عمر بھی پالیتا ہے۔بڑ کادر خت سینکڑوں سال تک چلاجاتاہے۔اسی طرح جب آسمان سے روحانی بارش نازل ہوتی ہے توکفر کی زمین بھی اپنی روئید گیاں ظاہر کرناشروع کردیتی ہے اورایمان کی زمین بھی پھل اورپھو ل پیداکرناشروع کردیتی ہے۔لیکن کفرکاسبز ہ صرف چند دن بہاردکھانے کے بعد سوکھ جاتاہے او رکوڑاکرکٹ بن جاتاہے لیکن ایمان کادرخت اَصْلُھَاثَابِتٌ وَّفَرْعُھَافِی السَّمَآئِ کامصداق بن جاتاہے۔اس کی جڑیں پاتال تک چلی جاتی ہیں اوراس کی شاخیں آسمان تک پھیل جاتی ہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے اس آیت کے ذریعہ کفار کواس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دعویٰ پر تمہارے اندر جو ایک غیر معمولی حرکت پیداہوئی ہے اور تمہاری قوموں میں ابھار شروع ہواہے یہ اسی روحانی بارش کانتیجہ ہے جوہماری طرف سے نازل ہوئی ہے کیونکہ بار ش کے نتیجہ میں جس طرح اعلیٰ درجہ کاآم اورانگور ترقی کرتاہے اسی طرح حنظل اور آک بھی ترقی کرتاہے۔مگریہ مت سمجھو کہ تم محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں کامیاب ہوجائو گے۔کیونکہ تمہاری مثال اس گھاس کی سی ہے جو چند دنوں کے بعد ہی گل سڑ جاتاہے اورپھر اس میں اتنی سڑاند پیداہوجاتی ہے کہ وہ اپنا رنگ بھی چھوڑ دیتاہے اورمختلف قسم کی بیماریوں اوروبائوں کاموجب بن جاتاہے۔پس قانون قدرت کے اس نظارہ کو دیکھتے ہوئے تمہیں محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے میں جلدی کرنی چاہیے تاکہ تم ایک پھلدار درخت بنواوردنیا تمہارے وجود سے فائدہ اٹھائے۔تھو ہریا آک یاحنظل کادرخت مت بنو۔وَ مَا هٰذِهِ الْحَيٰوةُ الدُّنْيَاۤ اِلَّا لَهْوٌ وَّ لَعِبٌ١ؕ وَ اِنَّ الدَّارَ اوریہ ورلی زندگی صر ف ایک غفلت اورکھیل کاسامان ہے اوراُخروی زندگی کاگھر ہی درحقیقت اصلی زندگی کاگھر الْاٰخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوَانُ١ۘ لَوْ كَانُوْا يَعْلَمُوْنَ۰۰۶۵ کہلاسکتاہے۔کاش کہ وہ لوگ جانتے۔تفسیر۔اس آیت میں دنیوی اوراخروی زندگی کامقابلہ کرتے ہوئے منکرین اسلام کوا س امر کی طرف