تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 454
رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُوْنَ۰۰۶۰ جمے رہتے ہیں اوراپنے رب پر توکل کرتے ہیں۔تفسیر۔اللہ تعالیٰ اس آیت میں بتاتاہے کہ جولوگ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سچے دل سے ایمان لاتے ہوئے اسلام کی اشاعت کے لئے مناسب حال اعمال بجالائیں گے۔یعنی اگرانہیں خداکے لئے اپناوطن چھوڑناپڑاتو وطن چھو ڑ دیں گے اوراگرجان قربان کرنی پڑی توجان قربان کردیں گے۔ہم اپنی ذات ہی کی قسم کھاکرکہتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے اسلام اور قرآن کواونچاکرنے کی کوشش کی۔اسی طرح ہم بھی دنیااو رآخرت میں ان کو بلند درجات عطاکریں گے اور بہتر سے بہتر مقامات ان کو رہائش کے لئے عطاکریں گے اوریہ عزت دنیوی عزتوں کی طرح عارضی یافانی نہیں ہوگی بلکہ ایک غیرمعلوم عرصہ تک جاری رہنے والی عزت ہوگی۔اوریقیناً خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانی کرنے والے کبھی ضائع نہیں کئے جاتے۔اس جگہ اللہ تعالیٰ نے بتایاہے کہ ان جنتیوں کو جو بالاخانے عطاکئے جائیں گے ان کے نیچے نہریں بہتی ہو ںگی دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے جنت کے باغا ت کے متعلق بھی فرمایا ہے کہتَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ (البقرۃ :۲۶) ان باغوں کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔اور تیسری جگہ مومنوں کے متعلق فرماتا ہے کہ وَنَزَعْنَامَافِیْ صُدُوْرِھِمْ مِّنْ غِلٍّ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِھِمُ الْاَنْھٰرُ(اعراف : ۴۴) یعنی ہم جنتیوں کے سینہ میں سے ایک دوسرے کے متعلق ہرقسم کی کدورت نکال دیں گے اورنہریں ان کے نیچے بہتی ہوں گی۔اب یہ سوال پیدا ہوتاہے کہ یہ کیسی نہریں ہیں کہ باغ ہیں توان کے نیچے نہریں بہتی ہیں اورمکان ہیں توان کے نیچے نہریں بہتی ہیں اورآد می ہیں توان کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔ظاہر ہے یہ نہریں عام نہریں نہیں ہوسکتیں بلکہ کچھ اَورہی شے ہیں کہ مکانوں کے نیچے بھی بہتی ہیں باغوں کے نیچے بھی بہتی ہیں اورآدمیوں کے نیچے بھی۔پس جب نھر کے اصل معنے یہاں چسپاں نہیں ہوسکتے تولازماً ہمیں تسلیم کرناپڑے گاکہ یہاں استعارۃً یہ لفظ استعمال ہواہے اورنہرکے کچھ اَورمعنے ہیں۔اس غرض کے لئے جب ہم قرآن کریم پرغور کرتے ہیں اوردیکھتے ہیں کہ پانی کی اس میں کیاخصوصیات بیان کی گئی ہیں توہمیں معلوم ہوتاہے کہ قرآن کریم نے اس کی دوخصوصیات بیان کی ہیں۔اول میل کچیل دورکرنا اور جسم کوپاک کرنا۔جیسے فرمایا وَاَنْزَلْنَامِنَ السَّمَآئِ مَآئً طَھُوْرًا(الفرقان : ۴۹) ہم نے بادلوں سے پاک و صاف کرنے والاپانی اتاراہے۔اور دوسرے زندگی بخشنا۔جیسے فرمایا۔وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ کُلَّ شَیْءٍ حَیٍّ(الانبیاء : ۳۱)ہم نے پانی