تفسیر کبیر (جلد ۱۰)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 396 of 553

تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 396

حَاصِبًا١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ اَخَذَتْهُ الصَّيْحَةُ١ۚ وَ مِنْهُمْ پتھروں کا مینہ برسایا۔اورکوئی ایساتھا کہ اس کوکسی اورسخت عذاب نے پکڑ لیا۔اورکوئی ایساتھا کہ ہم نے اس کو مَّنْ خَسَفْنَا بِهِ الْاَرْضَ١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ اَغْرَقْنَا١ۚ وَ مَا ملک میں ذلیل کردیا۔اورکوئی ایساتھا کہ ہم نے اسے غرق کردیا۔اوراللہ (تعالیٰ) ان پر ظلم کرنے والانہیں تھا۔كَانَ اللّٰهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُوْنَ۰۰۴۱ بلکہ و ہ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے۔تفسیر۔قارو ن اور فرعون او رہامان عاد کے بہت بعد ہوئے ہیں۔مگرچونکہ ثمود فرعونِ موسیٰ ؑ کے زمانہ میں مدین کے علاقہ میں بس گئے تھے اورثمود عاد کی ہی ایک شاخ تھے اس لئے عاد اورثمود کے ذکرکے ساتھ ہامان اور فرعون کابھی ذکر کردیا۔یہی وجہ ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام مصر سے بھاگ کر مدین میں ہی آئے تھے۔کیونکہ وہاں عر ب آباد تھے۔اسی طرح قارون کابھی ذکرکردیا جوموسیٰ ؑ کی قوم میں سے تھا۔فرماتا ہے ان سب کے پاس حضرت موسیٰ علیہ السلام نشانات لے کر آئے لیکن انہوں نے زمین میں بڑے تکبر سے کام لیا۔اورموسیٰ ؑ کاانکار کردیا۔مگرجب ہماراعذاب آیاتوان کا تمام تکبر دھرےکادھرارہ گیا اوروہ ہمارے عذاب سے نہ بچ سکے۔ان قوموں میں سے ہرایک کوہم نے اس کے گناہوں کی پاداش میں پکڑا۔چنانچہ بعض پر توہم نے پتھروں کامینہ برسایا جیسے قوم ِ لوطؑ کے متعلق فرماتا ہے اِنَّااَرْسَلْنَاعَلَیْھِمْ حَاصِبًااِلَّآ اٰلَ لُوْطٍ(القمر : ۳۵)یعنی ہم نے ان کے تباہ کرنے کے لئے کنکروں سے بھری ہوئی ہواچلائی جس نے آلِ لوط ؑ کے سواسب کو تباہ کردیا۔اسی طرح سورئہ ہود میں فرماتا ہے۔وَاَمْطَرْنَاعَلَیْھَاحِجَارَۃً مِّنْ سِجِّیْلٍ(آیت ۸۳) ہم نے ان پرسوکھی مٹی کے بنے ہوئے پتھروں کی یکے بعد دیگرے بارش برسائی۔یعنی شدید زلزلہ سے ان کی زمین باقی زمین سے کٹ کر اوپراڑ گئی اورپھر گرگئی اوروہ سب کے سب اس کے نیچے دفن ہوگئے۔پھر فرماتا ہے وَمِنْھُمْ مَنْ اَخَذَتْہُ الصَّیْحَۃُ کوئی قوم ایسی تھی جوزلزلہ سے ہلاک ہوئی۔جیسے قوم ثمود کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّااَرْسَلْنَاعَلَیْھِمْ صَیْحَۃً وَّاحِدَۃًفَکَانُوْاکَھَشِیْمِ الْمُحْتَظِرِ۔( القمر : ۳۲)یعنی ہم نے ان پر ایک ہی دفعہ عذاب نازل کیااوروہ ایک باڑ بنانے والے کے درختوں سے گرائے ہوئے پتوں کے چُورے یا