تفسیر کبیر (جلد ۱۰)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 385 of 553

تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 385

ڈالتے ہو۔اوراپنی مجالس میں بے حیائی کی باتیں کرتے ہو او رخدا تعالیٰ کے عذاب سے نہیں ڈرتے۔تَاْتُوْنَ فِیْ نَادِیْکُمُ الْمُنْکَرَ سے معلوم ہوتاہے کہ جس طرح آجکل یورپ اورامریکہ میں بے حیائی پائی جاتی ہے اورپبلک میں عورتوں کو چمٹانااور انہیں پیار کرنایاپارکوں میں زناکاری کرناکوئی عیب نہیں سمجھاجاتا۔اسی طرح اس زمانہ میں بھی تمدن بہت بڑھ گیاتھا۔اوروہ مجالس میں ایک دوسرے کے سامنے اس قسم کی فواحش کادلیری سے ارتکاب کرلیاکرتے تھے اورکوئی شخص برانہیں مناتاتھا۔حضرت لوط علیہ السلام کی قوم اس نصیحت کے باوجود اپنی حرکات سے باز نہ آئی بلکہ اس نے لوط ؑ سے صاف صاف کہہ دیا کہ اگر تم سچے ہوتوکوئی نشان لائو اورہم پرعذاب نازل کرو۔آخر لوط ؑ نے تنگ آکر اپنے رب سے دعاکی کہ خدایامجھے مفسد قوم کے خلاف مدددے۔وَ لَمَّا جَآءَتْ رُسُلُنَاۤ اِبْرٰهِيْمَ بِالْبُشْرٰى١ۙ قَالُوْۤا اِنَّا اورجب ہمارے رسول ابراہیمؑ کے پاس بشار ت لائے۔توانہوں نے کہا۔ہم اس بستی کو ہلاک کرنے والے ہیں۔مُهْلِكُوْۤا اَهْلِ هٰذِهِ الْقَرْيَةِ١ۚ اِنَّ اَهْلَهَا كَانُوْا کیونکہ اس کے باشندے ظالم ہیں۔(ابراہیم نے جواب میں )کہا کہ اس (بستی)میں تولوطؑ بھی رہتاہے۔ظٰلِمِيْنَۚۖ۰۰۳۲قَالَ اِنَّ فِيْهَا لُوْطًا١ؕ قَالُوْا نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَنْ انہوں نے کہا ہم اس (بستی )میں رہنے والوں کو خوب جانتے ہیں۔ہم اس (یعنی لوطؑ)کواوراس کے گھر والوںکو فِيْهَا١ٞٙ لَنُنَجِّيَنَّهٗ۠ وَ اَهْلَهٗۤ اِلَّا امْرَاَتَهٗ١ٞۗ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِيْنَ۰۰۳۳ سوائے اس کی بیوی کے جوپیچھے رہنے والوں میں شامل ہوجائے گی نجات دیں گے۔تفسیر۔فرمایاجب ہمارے پیغامبر (یعنی علاقہ کے بعض ملہم جن کوخدا تعالیٰ نے حضر ت لوط علیہ السلام کوکسی محفوط مقام پر پہنچانے اوران کا رہبر بننے کے لئے بھجوایاتھا )حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس بشارت لائے۔توانہوں نے کہا کہ ہم اس بستی یعنی لوطؑ کی بستی کو ہلاک کرنے کے لئے بھجوائے گئے ہیں۔رُسُلُنَا سے مفسرین نے فرشتے مراد لئے ہیں لیکن میرے نزدیک اس جگہ رسولوں سے اس علاقہ کے بعض