تفسیر کبیر (جلد ۱۰)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 384 of 553

تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 384

میں بھی ابراہیمؑ کولوگ بہت نیک قرا ر دیں گے۔چنانچہ ا س آخری زمانہ میں بھی جوامتیں قائم ہیں وہ ساری کی ساری حضرت ابراہیم علیہ السلام کومانتی ہیں۔یعنی مسلمان بھی۔یہودی بھی۔عیسائی بھی۔اسی طرح اس کے تیسرے معنے یہ ہیں کہ ساعتِ آخرت میں جو بروزِ ابراہیمؑ ظاہرہوگا وہ بھی خداکے نزدیک اپنے کام کااہل ہوگا۔اوراس پر اعتراض کرنے والے غلطی کریں گے۔وَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ١ٞ مَا اورلوطؑ کوبھی (ہم نے رسول بناکربھیجا) جبکہ اس نے اپنی قوم سے کہا کہ تم ایک ایسی بدی کرتے ہو جس کا سَبَقَكُمْ بِهَا مِنْ اَحَدٍ مِّنَ الْعٰلَمِيْنَ۰۰۲۹اَىِٕنَّكُمْ ارتکاب دنیا میں تم سے پہلے کسی نے نہیں کیاتھا۔کیاتم (عورتوںکو چھوڑ کر )مردوں کے پاس آتے ہو۔لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ وَ تَقْطَعُوْنَ السَّبِيْلَ١ۙ۬ وَ تَاْتُوْنَ فِيْ اورڈاکے مارتے ہو۔اوراپنی مجالس میں ناپسندیدہ حرکتیں کرتے ہو۔اس پر اس کی قوم کا جواب اس کے سوا نَادِيْكُمُ الْمُنْكَرَ١ؕ فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ کچھ نہ تھا کہ انہوں نے کہہ دیا کہ اگرتُو سچے لوگوں میں سے ہے۔تواللہ (تعالیٰ ) کاعذاب قَالُوا ائْتِنَا بِعَذَابِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَ۰۰۳۰ ہم پرنازل کردے۔اس پرلوطؑ نے کہا۔اے میرے رب! قَالَ رَبِّ انْصُرْنِيْ عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِيْنَؒ۰۰۳۱ مفسد قوم کے خلاف میری مددکر۔تفسیر۔فرماتا ہے۔ہم نے لوط ؑ کوبھی رسول بناکربھیجااوراس نے اپنی قوم سے کہا کہ تم ایک خاص بدی میں مبتلاہو جوتم سے پہلے کسی اَورقوم میں نہیں پائی گئی۔کیاتم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے پا س آتے ہو او رڈاکے