تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 345
اگر روس کاقانو ن یہ ہے کہ کوئی غیر فوجی کسی فوجی کونہیں مارسکتا توفوجی عہدے دینا بھی تو میرے اختیار میں ہے۔میں ٹالسٹائے کوفوجی عہدہ دے دیتاہوں۔اس پر پھر شہزادے نے کہا۔میں فوج میں کرنیل یاجرنیل ہوں۔مجھے میرے برابر کاآدمی ہی مار سکتاہے چھوٹانہیں۔بادشاہ نے کہا ٹالسٹائے میں تم کو بھی وہی عہدہ دیتاہوں۔اس پر شہزادہ نے کہا روس کاقانون یہ ہے کہ کسی نواب کوکوئی غیر نواب سزادینے پر مقر ر نہیں کیاجاسکتا۔بادشاہ نے کہا۔نواب بنانابھی میرے اختیار میں ہے اے نواب ٹالسٹائے میں تم کو حکم دیتاہوں کہ تم اس شہزادہ کومار و۔اوراس طرح بادشاہ نے شہزادہ کے ہرعذرکو توڑااورآخر ٹالسٹائے سے اس کو پٹوایا۔کیونکہ ٹالسٹائے نے بادشاہ کی خاطر مارکھائی تھی۔اسی طرح جو شخص ا س لئے پیٹاجائے گاکہ وہ خدا کی بات پرایمان لایا۔یاخدا کی آواز پر اس نے لبیک کہا۔دنیا کا چھوٹاہویابڑا جواس کو مارے گا اورسزادے گا خدااسے نہیں چھوڑے گا جب تک اسے سزانہ دے لے خدا تعالیٰ کے کوڑے کے مقابلہ میں کسی انسان کاکوڑانہیں چل سکتا۔لوگ اپنی کثرت پر گھمنڈ کرتے ہیں۔لوگ اپنے جتھے پر گھمنڈ کرتے ہیں۔لوگ اپنی حکومتوں پر گھمنڈ کرتے ہیں مگرہمارے خدا کی حکومت دنیا کی حکومتوں سے بہت بڑی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق نبیوں نے کہا کہ وہ کونے کاپتھر ہوگا۔جس پر وہ گرے گاوہ بھی چکنا چور ہوجائے گااور جوکوئی اس پر گرے گا وہ بھی چکناچور ہوجائے گا۔یعنی خواہ وہ کسی پر حملہ آورہو یاکوئی اس پر حملہ آور ہو دونوں صورتوںمیں وہ سزاپائے بغیر نہیں رہےگا۔اسی طرح آپ کے متبع بھی ظلی رنگ میں کونے کے پتھر ہیں۔پس جولوگ خدا پرتوکل رکھتے ہیں خداان کے دشمنوں کوسزادیئے بغیر نہیں رہتا۔وَ مَنْ جَاهَدَ فَاِنَّمَا يُجَاهِدُ لِنَفْسِهٖ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَغَنِيٌّ اورجو شخص خدا(تعالیٰ )کے لئے کوشش کرتاہے درحقیقت وہ اپنی جان ہی کے لئے کرتاہے۔اللہ (تعالیٰ ) تمام عَنِ الْعٰلَمِيْنَ۰۰۷ جہانوں سے بے نیاز ہے (اوران کی عبادت کا محتاج نہیں)۔تفسیر۔اس آیت میں مومنوں کو اس طر ف توجہ دلائی گئی ہے کہ تمہاری تمام نیک کوششیں تمہارے اپنے لئے فائدہ بخش ہیں۔خدا تعالیٰ کو ان سے کوئی فائدہ نہیں۔کیونکہ اللہ تعالیٰ لوگوں کی عبادت یا ان کی قربانیوں سے بے نیاز ہے۔