تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 325
طرح کہاجاسکتاہے کہ انہوںنے پہلوں کی کہانیاں بیان کردی ہیں۔یہ کہانیاں نہیں بلکہ آیاتِ بیّنات ہیں۔اوراس کاثبوت یہ ہے کہ جن کوقرآنی علم دیاگیاہے ان کے سینوں سے اس کے معارف کے دریابہہ رہے ہیں۔مگرظالم لوگ پھر بھی انکار کرتے چلے جاتے ہیں اورکہتے ہیں کہ اس پرآسمانی نشانات کیوں نازل نہیں ہوئے؟ فرماتا ہے۔تمہارا منشاء تونشان سے عذاب مانگناہی ہے اورخدا تعالیٰ ایک دن یہ عذا ب بھی لے آئے گامگرکیاان لوگوں کے لئے یہ نشان کافی نہیں کہ تجھ پر ایک کامل کتاب نازل کردی گئی ہے جودنیا کے تمام مفاسد کاعلاج اور اقوامِ عالم کے لئے رحمت کاپیغام ہے۔اورمومنوں کے لئے نصیحت کابڑابھاری سامان اپنے اندر رکھتی ہے۔(آیت ۴۸تا۵۲) فرماتا ہے اگراس دلیل سے بھی ان کااطمینان نہ ہوتوتُوانہیں کہہ دے کہ اب میں اس جھگڑے کافیصلہ اپنے خدا پرہی چھوڑتاہوں۔وہ زمین وآسمان کے تمام رازوں کوجانتاہے اوریہ ناممکن ہے کہ سچاہارجائے اور جھوٹاکامیاب ہوجائے۔ہلاکت اوربربادی انہی لوگوں کے حصہ میں آتی ہے جوجھوٹ پر ایمان لاتے اور خدااوراس کے رسولوں کاانکار کرتے ہیں۔(آیت ۵۳) فرماتا ہے۔یہ لوگ توچاہتے ہیں کہ ان کی تباہی کے متعلق جوتجھے خبریں دی گئی ہیں وہ فوراً پوری ہوجائیں لیکن اللہ تعالیٰ غضب میں دھیماہے۔وہ ان لوگوں کو کچھ ڈھیل دیناچاہتاہے۔مگرانہیں یاد رکھناچاہیے کہ دنیوی عذاب جب بھی آیا اچانک آئے گااور ایک عذاب ایسابھی آئے گا جوتمام منکرین اسلام کا احاطہ کرلے گا۔اس وقت یہ عذاب انہیں اوپر سے بھی ڈھانک لے گااور نیچے سے بھی۔نہ ان کے لیڈر ان کے کچھ کام آئیں گے اورنہ عوام اپنے لیڈروں کے کام آئیں گے اورانہیں کہا جائے گاکہ اب اپنے عملوں کامزہ چکھو۔(آیت ۵۴تا۵۶) پھر فرمایاکہ اے مومنو!اگرکفار تمہیں دکھ پہنچاتے ہیں تو تم غیر ممالک میں نکل جائو۔اورمیری عبادت کو دنیا میں قائم کرو۔اورمت ڈروکہ اگر باہر نکلے توتم موت کاشکارہوجائو گے۔موت سے توکوئی متنفس بھی نہیں بچ سکتا۔لیکن اگرتم خداکے لئے مروگے توچونکہ تم نے ہمارے پاس ہی آناہے ہم تمہیں بہترین انعامات دیں گے اور بلندوبالا مکانات عطاکریں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔(آیت ۵۷تا۵۹) پھربتایاکہ اس راہ میں صبر اور توکلّ سے کام لینا ضروری ہے۔اس بات سے کبھی نہ گھبرائو کہ اگر تم نے خدا کے لئے اپنی زندگیاں وقف کیں توتم کھائو گے کہاں سے ؟ تم جانوروں کودیکھوکیا وہ اپنارزق اپنےساتھ اٹھائے پھرتے ہیں۔پھر کس طرح خداان کو رات دن کھلاتااور ان کی ضروریات کوپوری کرتاہے پس اگر تم خداکے ہوجائوگے تو وہ تمہیں بھی رزق دے گا۔کیونکہ خدا تعالیٰ دعائوں کوسننے والااور اپنے بندوں کے حالات کوخوب جاننے