تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 322
کاکیانتیجہ نکلا۔میں تورسول کی حیثیت میں صرف بات پہنچانے کاذمہ وار ہوں۔جبراً کسی کو ایمان دینا میراکام نہیں۔(آیت ۱۷تا۱۹) پھر فرماتا ہے لو گ اتناغور نہیں کرتے کہ خدائی نظام بھی ایک عرصہ کے بعد لوگوں کے بد لنے کی وجہ سے بدل جاتاہے۔پھر لوگ کس طرح سمجھتے ہیں کہ ان کے زبردستی ٹھونسے ہوئے نظام ہمیشہ قائم رہیں گے۔اورجس نظام یا عقیدہ نے ایک دن بدل ہی جاناہے اس کو زبردستی ٹھونسنے کی کیاوجہ ہے ؟(آیت۲۰و۲۱) پھر فرماتا ہے۔عذاب الٰہی بھی انہی لوگوں پر آتاہے جوخدا تعالیٰ کی تقدیر کے مطابق عذاب کے مستحق ہوتے ہیں۔اوررحم بھی انہی پر نازل ہوتاہے جوخدائی تقدیر کے ماتحت رحم کے مستحق ہوتے ہیں۔(آیت ۲۲) پھر فرماتا ہے کہ خدائی تقدیر کامقابلہ انسان نہیں کرسکتا۔اگرخداکسی قوم کو اونچا کرناچاہتاہے تووہ ضرو راونچی ہوکر رہے گی۔اوراگرکسی کونیچاکرناچاہے تو وہ ضرور نیچی ہوکررہے گی۔(آیت ۲۳) پھربتایاکہ جولوگ اللہ تعالیٰ کے نشانات اوراس کی لقاء کے منکر ہوتے ہیں ان کے اس انکار کی بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایو س ہوتے ہیں۔اورآخر یہی مایوسی انہیں بڑے بڑے گناہوں پر دلیرکردیتی ہے۔چنانچہ دیکھ لوجب ابراہیمؑ نے اپنے زمانہ کے لوگوںکو خدا تعالیٰ سے تعلق پیداکرنے کی نصیحت کی۔توان لوگوں نے جو خدا تعالیٰ کی لقاء سے مایوس ہونے کی وجہ سے گناہوں پر دلیرہوچکے تھے ایک دوسرے سے کہا کہ اسے قتل کردو۔یاآگ میںڈال کر جلاڈالو۔مگراللہ تعالیٰ نے ابراہیمؑ کو معجزانہ رنگ میں آگ سے نجات دے دی۔(آیت ۲۴و۲۵) اس کے بعد بتایا کہ بت پرستی کی بنیاد کسی دلیل پر نہیں بلکہ صر ف اس لئے بتوں کی پرستش کی جاتی ہے کہ تمام بت پرستوں کا ایک نقطئہ مرکزی قائم ہوجائے او ران کاایک جتھہ بن جائے۔مگریہ تمام دوستیاں اور تعلقات صرف دنیا کی زندگی تک محدود ہیں آخر ت میں یہ لوگ ایک دوسرے پر لعنت ڈالیں گے اوران کے مزعومہ معبودوں میں سے کوئی ان کی مدد نہیں کرسکے گا۔(آیت ۲۶) پھر بتایاکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام پر جولوگ ایما ن لائے ان میں سے ایک حضرت لوط ؑ بھی تھے۔مگر چونکہ ان کی قوم ان کی شدید دشمن تھی اس لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اعلان کردیا کہ مَیں اب اس ملک سے ہجرت کرنے والاہوں۔اور چونکہ انہوں نے خداکے لئے اپنے وطن کو چھوڑااو راپنے عزیزوں او ررشتہ داروں سے منہ موڑا۔اس لئے خدا نے اس اخلاص کو دیکھ کر انہیں اسحاق ؑ اور یعقوبؑ عطاکئے۔یعنی بیٹابھی ایسالائق بخشا جو خدا تعالیٰ کانبی بنا او رپھر پوتابھی ایسادیا جونبوت کے مقام پر فائز ہوا۔بلکہ اللہ تعالیٰ نے ان کے اخلاص کو دیکھ کر یہ