تفسیر کبیر (جلد ۱۰)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 228 of 553

تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 228

ان کو بھگا نے لگے لیکن موسیٰ کھڑا ہو گیا اور اس نے ان کی مدد کی اور ان کی بھیڑ بکریوں کو پانی پلایا۔‘‘ (خروج باب ۲آیت ۱۵تا۱۷) ا۔گویا بائیبل کہتی ہے کہ مدین کے کاہن کی سات بیٹیاں پانی لینے کے لئے آئیں۔مگرقرآن کہتاہے کہ اس کی صرف دولڑکیاں اپنے جانوروں کو پانی پلانے کے لئے آئی تھیں۔یہ فرق اس لئے ہے کہ قرآن کریم میں صرف بڑی لڑکیوںکا ذکر کیا گیاہے۔کیونکہ آگے چل کر ان کے بیاہ کا معاملہ پیش آنے والاتھا۔لیکن بائیبل نے اس کے خلاف چھوٹی بڑی سب لڑکیوں کا ذکر کردیا۔ب۔پھر قرآن کہتاہے کہ وہ لڑکیاں آگے نہیں بڑھیں بلکہ شرم و حیاکی وجہ سے اپنے جانوروں کو روک کر الگ کھڑی رہیں تاکہ دوسرے لوگ فارغ ہولیں توپھر وہ اپنے جانوروںکو پانی پلائیں۔مگر بائیبل کہتی ہے کہ وہ پہلے سے پانی بھررہی تھیں مگرگڈریوں نے آکر انہیں روک دیا۔حالانکہ جب وہ کنوئیں پر ان سے پہلے پہنچ چکی تھیں اورپانی بھی بھر رہی تھیں توبعد میں آکر گڈریوں کاانہیں روکنا خلاف عقل بات ہے۔ج۔بائیبل کے بیان سے مترشح ہو تاہے کہ جب گڈریوں نے ان لڑکیوں کو بھگایاتو موسیٰ ؑ کھڑے ہوگئے اورانہوں نے لڑکیوں کی مدد کی۔گویادوسرے الفاظ میں انہوں نے گڈریوں سے لڑائی کی اورسختی کے ساتھ ان کامقابلہ کیا۔مگرقرآن بتاتاہے کہ اس وقت موسیٰ ؑ نے کوئی مقابلہ نہیں کیا بلکہ لڑکیوں کی صرف اس رنگ میں مدد کی کہ ان کے جانوروں کو آگے بڑھ کر پانی پلادیا۔اورعقل بھی قرآن کریم کے بیان کی ہی تصدیق کرتی ہے کیونکہ موسیٰ علیہ السلام اس وقت ایک اجنبی علاقہ میں تھے بالکل بے سروسامانی کی حالت میں تھے۔کوئی دوست او رمددگار ان کانہیں تھا ایسی حالت میں و ہ ان سے لڑائی کس طرح مول لے سکتے تھے۔انہوں نے صرف ہمدردی اور خدمت خلق کے نقطئہ نگاہ سے ان لڑکیوں کی مدد کی اوران کے جانوروںکو پانی پلادیا۔پھر بائیبل نے یہ نہیں بتایاکہ جب لڑکیوں نے اپنے باپ سے یہ واقعہ بیان کیا اوران کے باپ نے کہا کہ ’’ تم اسے کیوں چھوڑ آئیں۔اسے بلالائو کہ روٹی کھائے۔‘‘ (خروج باب ۲ آیت ۲۰) توآیا ساتوں لڑکیاں انہیں بلانے کے لئے آئی تھیں یا دویاچار۔مگرقرآن کریم بتاتاہے کہ صرف ایک لڑکی آئی تھی اور وہ بھی شرماتی ہوئی۔اوراس نے اپنے باپ کا آپ کو پیغام دیا۔اسی طرح بائیبل نے اس معاہدہ کاکوئی ذکر نہیں کیا جوموسیٰ ؑ اور ان کے خسر کے درمیان ہواتھا۔صرف اتنا لکھ دیا کہ