تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 175
لوگ شامل ہوئے۔میں نے اس موقعہ پرتقریرکرتے ہوئے یورپین باشندوں کو اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی کہ ایٹم بم کی ایجاد کی وجہ سے آج کل لوگوں کے دلوں میں بڑی گھبراہٹ پائی جاتی ہے اوروہ حیران ہیں کہ آئندہ دنیا کی سلامتی کی کیاراہ ہوگی۔انہیں سوچناچاہیے کہ ایٹم بم کاعلم آج سے بیس سال پہلے کہاں تھا۔اس وقت توکسی کو پتہ بھی نہیں تھا کہ ایسی ایجاد ہوسکتی ہے لیکن پھرعلوم نے ایسی ترقی کی کہ ایٹم بم نکال لیاگیا۔اب جس خدا نے اپنے بندوں کو ایٹم بم بنانے کاعلم دیا ہے کیا وہ اس کاتوڑ پیدا نہیں کرسکتا۔میں نے کہا میں تو ایک مذہبی آدمی ہوںاورمذہبی آدمی ہونے کی وجہ سے اگرمجھ سے کوئی سوال کرے کہ آیا ایٹم بم کے نکلنے کے بعد کوئی اس کاتوڑ بھی پیداکرسکتاہے یانہیں تو میرا جواب یہی ہوگاکہ ہاں۔ایٹم بم کاعلم خدا نے ہی اپنے بندوں کو دیاہے اور اگروہ کسی وقت اپنے بندوں کو اس کا توڑ بھی سمجھادے تواس کے فضل سے یہ کوئی بعید بات نہیں۔مگراس فضل کے حصول کا یہی طریق ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کی جائے اوراس سے دعائیں مانگی جائیں اوراس امر پر یقین رکھاجائے کہ ایٹم بم کا نکالنے والاخدا اس کاکوئی نہ کوئی توڑ بھی پیداکردے گااور دنیاکے امن کاسامان پیدافرمادے گا۔وَ كُلٌّ اَتَوْهُ دٰخِرِيْنَ میں بتایاکہ سب کے سب اس کے حضور مطیع و فرمانبردارہوکرحاضر ہوں گے یعنی کافر سزاپاکر اور مومن یقین و ایمان سے معمو رہوکر۔وَ تَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَّ هِيَ تَمُرُّ مَرَّ اورتُو پہاڑوں کو اس صورت میں دیکھتاہے کہ وہ اپنی جگہ ٹھہرے ہوئے ہیں حالانکہ وہ بادلوں کی طرح السَّحَابِ١ؕ صُنْعَ اللّٰهِ الَّذِيْۤ اَتْقَنَ كُلَّ شَيْءٍ١ؕ اِنَّهٗ چل رہے ہیں۔یہ اللہ (تعالیٰ) کی صنعت ہے جس نے ہرچیز کو مضبوط بنایاہے۔خَبِيْرٌۢ بِمَا تَفْعَلُوْنَ۰۰۸۹ و ہ تمہارے اعمال سے خوب خبردار ہے۔تفسیر۔فرماتا ہے توپہاڑوں کودیکھتاہے اورسمجھتاہے کہ وہ کھڑے ہیں۔حالانکہ وہ اس طرح اُڑتے چلے جارہے ہیں جس طرح بادل۔یہ خدا تعالیٰ کی صنعت ہے جس نے ہرچیز کونہایت مضبوط بنایاہے۔اوروہ تمہارے اعمال کو خوب جانتاہے۔