تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 116
تھا کہ آسمان پر ایک خداموجود ہے جو صالح ؑ کی حفاظت کررہاہے۔چنانچہ انہوں نے بھی تدبیریں کیں مگران کے بالمقابل ہم نے بھی تدبیریں کیں اور وہ ہماری تدبیروں کو کہاں سمجھ سکتے تھے۔وہ اسی دھوکا میں مبتلارہے کہ صالح کے قتل کے منصوبے میں انہیں کامیابی حاصل ہوجائے گی۔اوروہ سمجھ بھی نہ سکے کہ آسمانی تدبیر غالب آرہی ہے اوران کی تدبیر ناکام جارہی ہے۔چنانچہ دیکھ لو کہ ان کی تدبیروں کے باوجود ہم نے ان نوآدمیوں کو بھی اوران کی قوم کے تمام چھوٹوں اوربڑوں کو بھی جواس قاتلانہ منصوبہ میں ان کے شریک تھے یاان کی ہمدردی انہیں حاصل تھی اپنے عذاب کا نشانہ بنادیا اور ان سب کو تباہ و برباد کردیا۔تمہارے سامنے ان کی اجڑی ہوئی بستیاں اور گرے ہوئے مکانات اورمکینوں سے خالی مکان موجود ہیں جولوگوں کے لئے عبرت کاسامان مہیا کررہے ہیں۔اوراس میں عقل اوردانش رکھنے والی قوم کے لئے بڑابھاری نشان ہے۔مگرجولوگ صالح ؑ پر ایمان لائے تھے اورجنہوں نے تقویٰ اورطہارت میں اپنی عمر بسر کی تھی ہم نے ان کو اس عذاب سے بچالیا اور ان کی ترقی کے سامان پیداکئے۔قوم ثمود کاواقعہ بیان کرنے کے بعد اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً فرماکر اللہ تعالیٰ نے اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ جس طرح حضرت صالح ؑ کے قتل کے لئے ان کی قوم کے نوائمۃ الکفر نے ایک خطرناک سازش کی تھی۔اسی طرح مکہ کے نوائمۃ الکفر بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کے لئے باہم معاہدہ کریں گے اورآخر وہ اسی فیصلہ پر پہنچیں گے کہ تمام قبائل مل کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ کردیں۔مگر جس طرح حضرت صالح ؑ کے دشمن ناکام رہے۔اسی طرح خدا تعالیٰ مکہ کے ائمۃ الکفر کوبھی ناکام کرے گا۔اورپھر جس طرح اللہ تعالیٰ نے حضرت صالح ؑ اوران پرایمان لانے والوں کو نجات دی اورانہیں عذاب کے مقام سے نکال کر لے گیا۔اسی طرح اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے ساتھیوں کوبھی دشمن کے نرغہ سے نکال کر مدینہ لے جائے گااور آپ کی کامیابی اور فتوحات کا درواز ہ کھول دے گا۔ہرشخص جو تاریخ سے معمولی واقفیت بھی رکھتاہے جانتاہے کہ کس طرح یہ پیشگوئی حرف بہ حر ف پوری ہوئی جس طرح حضرت صالح ؑ کے زمانہ میں نو بڑے بھاری مفسد تھے۔اسی طرح رسول کریم صلی اللہ عیہ وسلم کے مقابلہ میں نوہی ائمۃ الکفر تھے۔(۱)سب سے بڑا مفسد جو گویا رأس المعاندین تھا ابوجہل تھا جسے مکہ والے ابوالحکم یعنی دانائی کا باپ کہا کرتے تھے (۲)دوسرا مفسد ابولہب تھا (۳)تیسرا مفسد امیہ بن خلف تھا۔(۴)چوتھا مفسد النضربن الحارث تھا (۵) پانچواں مفسد عقبہ بن ابی معیط تھا (۶)چھٹا مفسد ولید بن مغیرہ تھا (۷)ساتواں مفسد عاص بن وائل تھا (۸)آٹھواں مفسد