حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 81
سُوْرَۃُ الْجُمُعَۃِ مَدَنِیَّۃٌ ۲ تا ۶ ۔ ۔۔۔ ۔یہ ایک سورۂ شریفہ ہے اور ایسی مہتم بالشان سورۃ ہے کہ مسلمانوں میں جمعہ کے دن پہلی رکعت میں نبی کریم صلی ا ﷲ علیہ وسلم کے عہد، صحابہ، تابعین تبع تابعین کے زمانہ تک سنائی جاتی تھی۔اور اب تک بھی پڑھی جاتی ہے۔اس سے تم اندازہ کر لو کہ کس قدر مسلمان گزرے ہیں اور آج تک کس قدر جمعے پڑھے گئے ہیں۔اور پھر اس سورہ شریف کو پڑھ کر نبی کریم علیہ الصلوٰۃ و التسلیم کا اتباع کیا ہے اور اس سورۃ کو جمعہ کے دنب خصوصًا پڑھ کر لوگوں کو آگاہ کیا ہے۔پھر جمعہ ہی کو نہیں بلکہ احادیث سے ثابت ہے کہ نبی کریم علیہ