حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 65 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 65

بُت پرست قومیں اسلام کے مقابلہ سے ہار کر بُت پرستی کے دعوے سے باز آ رہی ہیں اور بالکل اس مسئلہ میں صلح جُو ہو رہی ہیں۔کیونکہ انڈیا میں کچھ برہمو ہو گئے ہیں اور کچھ آریہ سماج۔ادھر یورپ و امریکہ میں یونی ٹیرین فری تھنکروں کا سمندر موج مار رہا ہے۔اور کیا خوب ہوا۔حضرت مسیحؑ کی خدائی نیست و نابود ہو رہی ہے۔۔مخلوق اسلام کے مقدّس مذہب میں آ رہی ہے۔(نور الدّین طبع سوم صفحہ ۱۴۴۔۱۴۵) وہ عیسائیت کی عمارت جس کو ہاتھ لگانے سے خود ہمارے ابتدائی عمر کے زمانہ میں لوگ خوف کھاتے تھے آج خود عیسائی قومیں اس مذہب کے عقائد سے متنفّر ہو کر اس برخلاف کوشش میں ایسے سرگرم ہیں کہ  کے مصداق بن رہے ہیں اور شرک کے ناپاک عقائد سے بھاگ کر ان پاک اصولوں کی طرف اپنا رُخ کر رہے ہیں جن کے قائم کرنے کے واسطے آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم دنیا میں مبعوث ہوئے تھے۔یہ سب واقعات قرآن شریف کی اس پیشگوئی کی صداقت کو ظاہر کر رہے ہیں۔کہ اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَ اِنَّالَہٗ لَحَافِظُوْنَ تحقیق ہم نے ہی یہ ذکر نازل کیا ہے۔اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔(بدر ۱۳؍دسمبر ۱۹۰۶ء صفحہ۹) ۱۱۔ ۔ٔ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے بعد آپؐ کے دین کے سچًّ خادموں جو صحابہ، اولیاء، اصفیاء، اتقیاء ابدال کے رنگ میں آئے اور قیامت تک آتے رہیں گے۔ان کے واسطے بھی بوجہ ان کے حُسنِ خدمات کے جن کی وجہ سے انہوں نے بعد رسول اکرمؐ ہم پربہت بھاری احسانات اور انعامات کئے۔ان کے واسطے بھی دعا کرے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو کوئی اس گروہ پاک کی مخالفت کرے گا۔اور اس کو نظرِ عزّت سے نہ دیکھے گا۔ان کے احکام اور فیصلوں کی پرواہ نہ کرے گا۔تو وہ فاسق ہو گا۔بلکہ وہاں تک جہاں تک تعظیم الہٰی اور تعظیمِ کتاب اﷲ اور تعظیمِ رسول اﷲ اجازت دیتی ہو۔اس گروہ کا ادب و عزّت کرنی اور اس