حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 58
۔: اور ایک دنیا چھوڑنا انہوں نے نیا نکالا۔ہم نے نہیں لکھا تھا یہ ان پر۔فرقے یہود کے خلوث تشین اور جَتی سَتی جنگلوں میں وحشیانہ زندگی بسر کرتے تھے اور عیسائی پوپوں کی طرح خدا داد انعامات سے محروم تھے۔اس بے جا تشدّد کو فرما کر مٹا دیا اور قدرتی انعامات سے متمتّع ہونے کے لئے الآیۃ (مومنون:۵۲) اے لوگو۔کھاؤ ستھری چیزیں اور کام کرو بھلا۔اور (اعراف: ۳۳) (تو کہہ کس نے منع کیا ہے رونق اﷲ کی جو پیدا کی اس نے اپنے بندوں کے واسطے اور ستھری چیزیں کھانے کی ) کا فرمانِ راحت عنوان جاری فرمایا۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۱۰۴)