حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 57
جب جنّت کی چوڑائی زمین و آسمان دونوں کو ملا کر پوری ہوتی ہے۔تو پھر اس کا صرف آسمان پر ہونا کیونکر اس آیت کے مطابق ہو سکتا ہے۔( تشحیذالاذہان جلد ۷ نمبر۵ صفحہ ۲۲۶۔۲۲۷) ۲۶۔ ۔اختلافات سے گھبرانا بھی مومن کا کام نہیں۔اﷲ تعالیٰ نے اختلافات کے رفع کے لئے یہ آیت فرمائی ہے … یعنی اختلاف رفع ہوتے ہیں کتاب سے اور پھر میزان سے، جس میں علم مناظرہ شامل ہے، پھر لوہا بھی فیصلہ کرتا ہے۔جو پچھلے زمانہ میں اگر بصورتِ تلوار فیصلہ کن تھا۔تو اس زمانہ میں بصورتِ قلم۔غرص اسلام نے ہر مشکل کے حل کرنے کے لئے طریق سکھایا ہے۔مبارک وہ جو قرآن شریف پر عمل کرتے ہیں۔(تشحیذالاذہان جلد ۷ نمبر۵ صفحہ ۱۳۸) ۲۸۔