حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 2 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 2

تمام ایمان والے آپس میں بھائی بھائی ہیں۔امیر سے غریب تک۔شریف سے وضیع تک۔اجنبی سے اپنے پرائے ہم قوم تک۔اگر ایمان والوم میں رنج آجاوے تو ان بھائیوں میں صلح کرادو اور اﷲ سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحم ہو۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۲۷۳) اس آیت کی رُو سے مجھے یقین ہے۔کہ کم از کم اس آیت کے نزول تک جس قدر صحابہ تھے۔وہ آپس میں بھائی بھائی تھے۔اور یہ شیعہ کے خلاف نصّ صریح ہے۔(بدر ۳۱؍جنوری ۱۹۰۹ء صفحہ ۷) ۱۲۔   ۔مرد مردوں سے ہنسی نہ کریں۔ہو سکتا ہے کہ وہی ان سے اچھے ہوں۔اور نہ عورتیں عورتوں سے ہو سکتا ہے کہ وہی ان سے اچھی ہوں اور ایک دوسرے کی نکتہ چینی اور عیب گیری مت کرو۔بُرے بُرے اور چھیڑ کے ناموں سے کسی کو مت پکارو۔مومن ہونے کے بعد یہ ناپاک نام بہت بُری بات ہے۔(نور الدّین طبع سوم صفحہ۱۹) اے ایمان والو! ٹھٹھّا نہ کریں ایک لوگ دوسروں سے۔شاید وہ بہتر ہوں اُن سے اور نہ عورتیں دوسری عورتوں سے۔شاید وہ بہتر ہوں اُن سے۔اور عیب نہ دو ایک دوسرے کو اور نہ نام ڈالو۔چڑھ ایک دوسرے کی۔بُرا نام ہے گنہگاری پیچھے ایمان کے اور جو کوئی توبہ نہ کرے۔تو وہی ہیں بے انصاف۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ ۵۲) او ایمان والو ! کوئی قوم کسی قوم سے تمسخر نہ کرے۔جس سے تم ہنسی کرتے ہو اور جسے تم مسخرہ بناتے ہو