حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 589
خوراک کے لئے قسم قسم کے غلّہ، پھل ، پانی ، عرق ، شیرینیاں، تُرشیاں جمع کرتا ہے۔پہننے کے واسطے اور ایسا ہی گرمی۔سردی۔ہوا۔روشنی، بارش اور گرد و غبار سے بچنے کے لئے ایسا ہی محنت و مزدوری عیس و عشرت۔جنگ وغیرہ حالاتِ مختلفہ کے لئے اسے مختلف اسباب مہیا کرنے پڑتے ہیں۔اپنے آرام کی خاطر اس کو مکانات بنانے پڑتے ہیں، جن میں انسان کو گرمی، سردی ، غبار، بارش کا لحاظ کرنا پڑتا ہے۔اپنی ضروریات کے واسطے مختلف قسم کی چیزیں رکھنا چاہتا ہے۔قوائے شہوانیہ اور بقائے نسل کے خیال سے اس کو اپنے جوڑے کی ضرورت پیش آتی ہے۔قوائے غضبیہ کو بھی اسے جوش میں لانا پڑتا ہے۔جب دیکھتا ہے کہ اس کی اغراض اور مطالب ضروریہ اور صحیحہ میں کوئی روک ڈالتا ہے، انسان اپنے مطالب جسمانیہ اور اخلاقیہ میں گاہے قوّتِ استقلال و ہمّت بلند کے ساتھ ، شجاعت و بہادری سے بھی کام لینا پڑتا ہے۔اور جب اس کے بنی نوع سے کوئی اس کا مقابلہ کرتا ہے اور اس کے اغراض و مطالب اور شہوات و بلند ہوصلگی و کامیابی سے حملہ کرتا ہے تو اس کو بادشاہوں اور حکّام کی احتیاج پڑتی ہے اور کبھی حکام میں سے اس کا محتاج الیہ حاکمگ قوت عدل انصاف، رحمگ شفقت، عور و فکر سے کام نہیں لیتا، تو اس کی فطرت کو ایک ایسی عظیم الشان طاقت کی طرف جھکنا پڑتا ہے جو سب حکّام کا حاکم اور سب بادشاہوں کا بادشاہ ہے اس کے حضور گڑگڑاتا ہے کہ میرے دشمنوں اور میرے ظالم حاکموں کا تو انصاف کر اور میرے مطالب و مقاصد میں تو میرا انصاف فرما۔اس بادشاہِ عظیم الشان کا نام مَلِکِ النَّاسِ ہے۔نیز خود انسان کے لئے اگرچہ اکثر اوقات ایسے بادشاہ ہوتے ہیں جو اس کو جرائم کے ارتکاب اور اس کی خلاف ورزی پر سزا دیتے ہیں۔مگر بعض جگہ اور بعض موقعوں پر یا تو حکام و بادشاہ موجود ہی نہیں ہوتے جیسے بعض مہذب بلاد میں بھی بعض اوقات ایسا معاملہ پیش آ جاتا ہے اور بعض مکانات اور میدانوں پہاڑوں میں ایسا اتفاق ہوتا ہے اور غیر مہذب بلاد میں تو اکثر ہی ایسے مواقع پیش آتے رہتے ہیں۔نیز ارتکابِ جُرم کے وقت اگر دنیوی حکام اور ناظم اگرچہ اپنے قوانین کی رُو سے انسان کی اخلاقی حالت کی اصلاح کے لئے ضروری ہے جس کی نگہبانی پر یقین انسان یہاں تک بڑھا ہوا ہو کہ وہ انسان کے موجودہ یا آئندہ ارادوں کا علم رکھتا ہے اور یہ بھی بد اخلاق کو سزا دیتا ہے۔اس کا نام اس سورۂ شریف میں ملک النّاس ہے۔کیا معنے؟ وہ بادشاہ جو انسان کے قویٰ علمیہ اور عملیہ اور انسانی