حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 519 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 519

سُوْرَۃَ النَّصْرِ مَدَنِیَّۃٌ  ۲تا ۴۔۔ ۔۔جب اﷲ تعالیٰ کی نصرت ظاہر ہوئی اور مکّہ فتح ہو گیا۔اور تُو نے دیکھ لیا کہ لوگ فوج در فوج دینِ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں۔تو خدا تعالیٰ کی تسبیح کر اور اس کی تعریف کر اور اس سے مغفرت طلب کر۔وہ بہت ہی رجوع برحمت کرنے والا ہے۔یہ سورۃ مدنی ہے۔یعنی مدینہ منوّرہ میں نازل ہوئی تھی۔اس میں بسم اﷲ شریف کے بعد تین آیتیں ہیں اور اُنیس کلمے اور اُناسی حروف ہیں۔ کے معنے ہیں۔جب کہ۔جب یہ لفظ ماضی پر آوے تو معنے استقبال کے دیتا ہے۔اس واسطے  کے معنے یہ بھی کئے گئے ہیں’’ کہ جب آوے گی‘‘ کیونکہ یہ سورۃ بطور ایک پیشگوئی کے نازل ہوئی تھی کہ اس وقت تو اسلام تنگی اور تکالیف کی حالت میں ہے اور سب صحابہ مہاجرین کے دل میں یہ خیال ہے کہ وہ اپنے وطنوں میں سے نکالے گئے اور ان کی تعداد قلیل ہے اور ان کے دشمن شہر مکّہ میں آرام سے ہیں۔اور اُن پر ہنسی کرتے ہیں۔اور طعن کرتے ہیں۔کہ تم لوگوں نے اسلام میں داخل ہو کر کیا فائدہ حاصل کر لیا۔دیکھو ہم نے تم کو شہر مکّہ سے بھی نکال دیا ہے۔لیکن عنقریب وہ وقت آتا ہے کہ ان کی ساری شیخی کرکری ہو جاوے گی اور ان کے متکبر سب ہلاک ہو جائیں گے۔اور مکّہ کا باعظمت گھر بُتوں سے پاک کیا جاوے گا اور اس کے مناروں پر لَا اِلٰہَ اِلَّا اﷲُ کا نعرہ بلند کیا جاوے گا اور کمزور اور ناواقف لوگ جو اس وقت بہ سبب حجاب کے دینِ الہٰی میں داخل نہیں ہیں۔ان کے واسطے وقت ا جائے گا کہ تمام روکیں دور ہو کر وہ ایک سیلاب کی طرح اسلام کی طرف دور پریں گے اور فوج در فوج لوگ اسلام میں