حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 484 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 484

سُوْرَۃَ الْکَوْثَرِ مَکِّیَّۃٌ ۲ تا ۴۔۔۔۔عربی تفسیر سے ترجمہ: جیسا کہ کتاب الدرّالمنشور میں لکھا ہے۔یہ سورہ شریف حضرت ابن عباسؓ اور حضرت عائشہؓ اور حضرت ابن زبیرؓ کے قول کے مطابق مکّی ہے۔اور تفسیر عینی اور روح المعانی میں لکھا ہے کہ بحر میں بھی یہ قول جمہور کی طرف منسوب کیا گیا ہے۔حضرت انسؓ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کو معراج ہوا۔تو آپؐ نے سنایا کہ شبِ معراج میں مَیں نے ایک نہردیکھی جس کے ارد گرد موتیوں کے خیمے لگے ہوئے تھے۔مگر خالی تھے۔پس میں نے جبرئیل سے پوچھا کہ یہ کیا ہے تو اس نے کہا کہ یہ کوثر ہے۔مجاہد اور حسن اور قتادہ اور عکرمہ کے قول کے مطابق یہ سورہ شریف مدنی ہے اور کتاب اتقان میں اسی قول کو درست قرار دیا گیا ہے۔اور نووی نے مسلم کی شرح میں بھی اسی بات کو ترجیح دی ہے۔احمد اور مسلم اور ابوداؤد اور نسائی اور بیہقی نے اپنی کتابوں میں اور ایسا ہی ابن جریر اور ابن المنذر اور ابن مردویہ اور ابن ابی شیبہ نے ابن مالک سے روایت کی ہے آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے تھوڑی دیر تک سر نیچے رکھا اور پھر سر اٹھا کر تبسّم فرمایا اور کہا کہ ابھی مجھ پر ایک سورۃ نازل ہوئی ہے۔پھر سورۃ کوثر پڑھی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۰؍اکتوبر ۱۹۱۲ء) لفظ کوثرؔ۔بکاری اور حاکم اور ابن جریر نے یہ حدیث بیان کی ہے کہ رسول کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم نے ایک دفعہ اپنے اصحاب کو مخاطب کر کے فرمایا۔کیا تم جانتے ہو کہ کوثر کیا شئے ہے۔انہوں نے جواب دیا کہ اﷲ اور اس کا رسولؐ بہتر جانتا ہے۔تب آپؐ نے فرمایا۔کہ کوثر ایک نہر کا نام ہے۔جو میرے