حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 44 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 44

سُوْرَۃُ الْوَاقِعَۃِ مَکِّیَّۃٌ  ۱۸،۱۹۔۔ ۔اور پھرتے ہیں ان کے پاس بچّے۔سدا رہنے والے۔آبخورے۔تتّیاں۔اور پیالے ستھرے پانی کے لے کر۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۴۷) غِلْمَان جمع ہے غلام کی اور ولدان جمع ہے ولید کی۔یہ دونوں لفظ بیٹوں۔جوان خدمتگاروں کے لئے ہیں۔(نور الدّین طبع ثالث صفحہ ۳۶ دیباچہ ) اور ان کے ارد گرد عمر دراز بچّے کوزوں اور لوٹوں اور خالص نتھرا صاف پانی کو لئے پھریں گے۔اور اصل بات یہ ہے کہ یئہ ایک بشارت ہے۔جو فتوہاتِ ایران و روم میں اپنے جلال کے ساتھ طاہر ہوئی۔جوان اور ادھیڑ شاہی کاندان کے شاہزادے اور شہزادیاں مسلمانوں کے خادم ہوئے۔مُخَلَّدٌ ادھیڑ کو بھی کہتے ہیں جس کے بال سفید ہو گئے ہوں۔(نور الدّین طبع سوم صفحہ ۱۳۶) ۳۵۔۔: اعلیٰ خاندان کی بیویاں۔۳۸،۳۹۔۔۔: جن کے اعمالِ صالحہ بڑھتے ہیں۔حضرت ابنِ عربیؒ نے لکھا ہے۔انبیاء علیہم السلام کے مقام جنت میں چاندی کے ہوں گے۔کیونکہ سفیدی تمام رنگوں کی جامع ہے اور