حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 43 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 43

یہ دنیا کے حاکم تو یہ شان نہیں رکھتے۔جب ان کی اطاعت کرتے ہو تو پھر اس احکم الحاکمین کی اطاعت تو ضروری ہے۔( تشحیذالاذہان جلد۷ نمبر۵ صفحہ۲۲۹) ۴۷۔۔قرآن کریم میں میں دو جنتوں کے وعدے ہم کو دئے ہیں۔ایک دنیوی اور دوم بعد الموت۔ایک وہ ہے جس کو تورات کے پیدائش باب ۲:۱۵ میں جنت عدن کہا ہے اور مسلم کی صحیح میں۔(نور الدّین طبع سوم صفحہ ۳۶ حاشیہ) : ایک ایمان کا بدلہ، ایک اعمال کا، ایک دنیا میں ، ایک آخرت میں۔ایک قبر میں۔ایک حشر میں۔۵۹۔۔: ایشیا ئے کوچک کی عورتیں ایسی ہی ہوتی ہیں۔