حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 442 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 442

سُوْرَۃَ الْعٰدِیٰتِ مَکِّیَّۃٌ اس سورۃ شریفہ کا مضمون شریف الطبع گھوڑے کی وفاداری اور اس کے بالمقابل انسان کی بیوفائی اور اس پثرمُردہ دلوں سے پروردگار کی طرف سے مناقشہ ہے۔ترتیبِ آیات میں وفاداری کی تدریجی ترقیات کو دکھایا ہے۔۲۔۔عادیہ کی جمع عادیات ہے۔عادیہ عدوے مشتق ہے۔عدد کے معنے دوڑنے کے ہیں۔جمع میں و۔ی سے بدل گئی۔ضَبْحٌ۔گھوڑے کی اس آواز کو کہتے ہیں۔جو دوڑنے کے وقت اس کے حلق و سینہ سے نکلتی ہے۔یہ وفاداری کا پہلا قدم ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۹؍ستمبر ۱۹۱۲ء) ۳۔۔اَیْرا کے معنے آگ نکالنے کے ہیں۔بیچارہ بے زبان محبت کی آگ کس ذریعہ سے نکالے۔پتھریلی زمین میں ٹھوکریں کھا کر نعل در آتش ہو کر اگ جھاڑتا ہے۔اور اپنے سوار کو وفاداری دکھلاتا ہے یہ وفاداری کا دوسرا قدم ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۹؍ستمبر ۱۹۱۲ء) ۴۔۔مالک کے دشمن پر رات بھر کی دوڑ کا تھکا ہوا صبح کے وقت جا پڑتا ہے۔یہ وفاداری کا تیسرا قدم ہے۔غَارَ چھاپہ مارنے کو کہتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۹؍ستمبر ۱۹۱۲ء) ۵۔۔