حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 433 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 433

کہ فیصلہ ہو جاتا مگر نظیر موجود ہے۔کہ (البیّنۃ:۵) (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۶۔اگست ۱۹۱۲ء) اہل کتاب اور مشرکوں کا کافر گروہ اپنی شرارت و کفر سے کبھی نہیں ٹلتے۔اگر اﷲ کا ایسا رسول جو ایک کھلی دلیل ہے۔اور یہ پاک صحیفہ جس میں تمام مضبوط کتابیں موجود ہیں۔نہ پڑھ سناتا۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۳۰۶) گزشتہ ایّام میں چونکہ رستے صاف نہ تھے۔تعّلقات باہمی مضبوط نہ تھے۔اس لئے ایک ایک قوم میں نبی اور رسول آتے رہے۔جب مشرق اور مغرب اکٹھا ہونے لگا۔خدا کے علم میں وہ وقت غلط ملط کا آ گیا۔تو اﷲ تعالیٰ نے محمد رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کو بھیجا۔انبیاء علیہم السلام اور جس قدر رسول آئے۔فردًا فردًا قوموں کی اصلاح کے لئے۔ان کا جامع اور راستبازوں کی تمام پاک تعلیموں کا مجموعہ قرآن کریم ہے۔جو جامع اور مھیمن کتاب ہے۔فِیْھَا کُتُبٌ قَیِّمَۃٌ فرمایا۔(الحکم ۳؍مارچ ۱۸۹۹ء صفحہ۴)۔کل دنیا کی صداقتیں اور مضبوط کتابیں سب کی سب قرآن مجید میں موجود ہیں۔(الحکم ۱۲؍مئی ۱۸۹۹ء) قرآن کریم تمام انبیاء کی پاک کتابوں اور کتابوں کے مجموعہ کا نام ہے قرآن کریم سب کتابوں کا محافظ ہے اس میں دلائل کو اور زیادہ کر دیا ہے۔(بدر ۲۷؍ فروری ۱۹۱۳ء صفحہ ۴ ) ساری مضبوط تعلیمات اور ہدایات کی جامعِ کتاب حضرتِ قرآن ہے جس نے تمام اگلی صداقتوں کو بھی بہتر سے بہتر اور عمدہ سے عمدہ رنگ میں فرمایا ہے۔(الفضل ۳۰؍جولائی ۱۹۱۳ء صفحہ۱۵) قرآن کریم نے دعوٰی کیا ہے۔جو کتاب دنیا میں آئی اور جو اٹس میں نصیحتیں ہیں۔ان تمام کا جامع قرآن ہے۔باوجود اس جامع ہونے کے ایک ایسی زبان میں ہے جو ہر ایک ملک میں بولی جاتی ہے۔(الفضل ۳۰؍جولائی ۱۹۱۳ء صفحہ۱۵)