حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 426 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 426

پانچویں پیشگوئی۔۔۔۔۔(العلق:۱۶ تا ۲۰) دشمن کی عداوت کی پیش رفت نہ جائے گی۔اور اگر وہ باز نہ آیا تو ہم اس کی جھوٹی خطاکار چوٹی کو پکر کر زور سے کھینچیں گے اور یوں ذلّت سے گھسیٹ کر ہاویہ میں گرائیں گے۔پھر وہ اپنی مجلس کو جن کے بل بوتے پر اسے ناز تھا بلائے اور امن کی دُہائی دے ہم بھی سیاست کے پیادوں کو بلائیں گے۔وہ ہرگز اپنے منصوبوں میں کامیاب نہ ہو گا۔تو اپنے کام میں لگا رہ اور ان کے خلاف کی ذرّہ بھی پرواہ نہ کر اور کبھی ان کی ہاں میں ہاں نہ ملا۔اس طے کہ ان کے ہاتھ تیرا کوئی نفع اور ضرر نہیں اور ہماری فرماں برداری میں لگارہ۔اور جس قدر تو ہمارا فرماں بردار ہو گا ہماری جناب میں تیرا قرب اور درجہ اتنا ہی بڑھے گا۔