حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 422
صفات سے فائدہ پہنچاتے ہیں۔(الحکم ۱۷؍ اپریل ۱۹۰۱ء صفحہ ۴) : علق بغیر ہڈی کے گوشت کے کیڑے کو کہتے ہیں۔انسان کی پیدائش کی ابتداء اس باریک کیڑے سے ہوتی ہے جو نطفہ مَنی میں ہوتا ہے۔جس کو ڈاکٹری اصطلاح سپر موٹوزہ کہتے ہیں۔ربوبیت کی ابتدائی کیفیت اور علق کی ابتدائی کمیت مساوی الحال ہوتے ہیں۔: اکرم کے لفظ میں پیشگوئی فرمائی کہ آپ ؐ مکرم و معظم ہو جائیں گے۔: عرب ایک ایسا جزیرہ تھا کہ اسلام سے پہلے کوئی تاریک نہیں بتا سکتی کہ وہاں سے کوئی کتاب تصنیف ہوئی ہو۔ایسی عظیم الشان ربوبّیت ہوئی کہ اسلام کی کتابوں کو اب کوئی گن بھی نہیں سکتا۔یتیمے کہ ناکردہ قرآں درست کتب کانۂ چند ملّت بشست ( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۵؍ اگست ۱۹۱۲ء صفحہ ۳۳۴) ۷،۸۔۔۔اب یہاں سے ذکر مخالف کا چل پڑا۔معلوم ہوا کہ نبی کے ساتھ مخالف کا ہونا بھی صروری ہے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ مکالفت کرنیوالے بڑے اغنیاء ہی ہوتے ہیں۔دوسری جگہ فرمایا ہے۔(الانعام:۱۲۴) ( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۵؍ اگست ۱۹۱۲ء ) ۱۰ تا ۱۵۔۔۔۔۔۔۔فرما کر ایک ہی سیاق سے اپنے نبی اور مخالف کو مخاطب فرمایا ہے۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۵؍ اگست ۱۹۱۲ء )