حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 421 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 421

سُوْرَۃَ الْعَلَقِ مَکِّیَّۃٌ ۲ تا ۶۔۔۔۔۔۔ان آیات میں آپؐ کی ترقی اور کامیابی اور کمالات پر جو کچھ لفظ اور اور اور سے ظاہر ہو سکتا ہے۔وہ عقل والے آدمی سے مخفی نہیں۔پھر یہ پیشینگوئی جیسی پوری ہوئی وہ بالکل معجزہ ہے۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ ۲۶) یہ پہلے الفاظ ہیں جو پیغمبر صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم پر غارِ حرا میں نازل ہوئے۔ہر کام بسم اﷲ سے شروع کرنا چاہیئے۔خلق کے بعد ربوبیت لازمی اور ضروری ہے۔ظاہری جسمانی پرورش سے پرورشِ روحانی مقدّم ہے۔ربّ کے لفظ میں یہ بھی سمجھایا کہ آپؐ کی روحانی نشوونما کا یہ پہلا اور ابتدائی قدم ہے جو بتدریج ترقی کر کے آپؐ کو عظیم الشان بنا دے گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۵؍اگست ۱۹۱۲ء) پہلا الہام جو ہمارے سیّد و مولیٰ مصطفٰی صلی اﷲ علیہ وسلم کو ہوا۔وہ بھی ہی تھا اور پھر رَبِّ زدْنِیْ عِلْمًا کی تعلیم ہوتی ہے۔اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ علم کی کس قدر صرورت ہے۔سچّے علوم کا مخزن قرآن شریف ہے تو دوسرے لفظوں میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ قرآن شریف کے پڑھنے اور سمجھ کر پڑھنے اور عمل کے واسطے پڑھنے کی بہت بڑی ضرورت ہے۔اور یہ حاصل ہوتا ہے۔تقوٰی اﷲ سے مامور من اﷲ کی پاک صحبت میں رہ کر۔یہ وہ لوگ ہوتے ہیں۔جو اپنی سلامتی، صدقِ نیت، شفقت علیٰ خلق اﷲ، عایت البعد عن الاغنیاء، آسانی، جودتِ طبع، سادگی ، دوربینی کی صفات