حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 412
۷۔یسعیاہ ۲۱ باب ۱۶ میں دیکھو۔قیداریوں کا عرب میں ہونا ثابت ہے۔اور وہ اسمٰعیل کا بیٹا ہے لشکر ملائکہ کے ثبوت کے لئے۔دیکھو یہود ا کا عام خط باب ۱۔۱۴۔دیکھ خداوند اپنے لاکھوں مقدّسوں کے ساتھ آتا ہے۔تاکہ سبھوں کی عدالت کرے۔عیسائیوں نے اس بشارت پر بری کوششوں سے اعتراص جمائے ہیں۔قبل اس کے کہ ان کے اعتراض اور تردیدوں کا بیان کیا جاوے حضرت ہاجرہ والدہ اسمٰعیلؐ اور اسماعیلؑ کا قصّہ مختصرًا بیان کرنا مناسب معلوم ہوتا ہے تاکہ اعتراضات اور جوابات میں امتیاز رہے۔۱۔حضرت ابراہیمؑ جب بہت بوڑھے ہُوئے چاہا کہ اپنے غلاموں سے کسی کو وارث بنا دیں۔خدائے تعالیٰ نے فرمایا۔تیرا بیٹا ہی وارث ہو گا۔پیدائش باب ۱۵۔۴ ۲۔حضرت ابراہیمؑ کی پہلی بیوی حضرت سارہ بہت بوڑھی ہو گئی تھیں۔اس لئے انہوں نے حضرت ہاجرہ کو حضرت ابراہیم ؑ کے نکاح میم دیدیا۔پیدائس باب ۱۶۔۳ ۳۔حضرت ہاجرہ اور سارہ میں جیسی کہ عادتاً سوتوں میں رنجش پیدا ہو جاتی ہے۔کچھ کشیدگی سی ہو گئی۔اس لئے حضرت ہاجرہ تنگ آ کر وہاں سے نکلیں۔راستے میں فرشتے نے کہا۔واپس جا۔اﷲ تجھے برکت دیگا۔تیری اولاد وسیع اور بے شمار ہو گی۔تیرے ایک لڑکا ہو گا۔اُس کا نام اسمٰعیل رکھنا۔وہ عربی ہو گا۔اس کا ہاتھ سب پر ہو گا۔پیدائش ۱۶ باب ۶۔۱۱ نوٹ: حال کے ترجموں میں ’’ اس کا ہاتھ سب کی ضد میں ‘‘ لکھا ہے۔اگرچہ اس ترجمے کو تسلی اور برکت کا لفظ باطل کرتا ہے۔الَّا پھر بھی ایک عجیب بات اس کے سج ماننے پر ہمیں مائل کرتی ہے۔وہ یہ ہے کہ اہلِ کتاب کو ہمیشہ سے حضرت اسمٰعیل اور بنی اسمٰعیل سے ضد رہتی تھی۔یہ ایک قدرتی ثبوت ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے دل میں حصرت اسمٰعیل کی حقیقت کھٹکتی چلی آتی ہے۔اور وہ بمقابلے اپنے بھائیوں کے سکونت کریگا پیدائش ۱۶ باب ۱۳ ۴۔حضرت ہاجرہ حاملہ ہوئیں۔اور لڑکا جَنِیں اور اس کا نام اسمٰعیل ہوا۔پیدائش باب ۱۶۔۱۵ ۵۔پھر اﷲ تعالیٰ نے حصرت ابراہیم سے کہا کہ اب تیرا نام ابرام نہ پکارا جاوے گا۔بلکہ ابراہام۔کیونکہ تجھ سے بہت سی قومیں پیدا ہوں گی۔اور سب کا باپ کہلائے گا۔پیدائس ۱۷ باب۵ ۶۔پھر ابراہیمؑ نے اسمٰغیل کے لئے دعا کی۔خدا نے کہا۔میں نے تیری دعا اسمٰعیل کے حق میں سنی۔بیشک میں اسے برکت دوں گا۔اور برومند کروں گا۔اس کی اولاد بکثرت ہو گی اور اس کی پشت سے بارہ امام یا شہزادے پیدا ہوں گے اور میں ان کو ایک قوم عظیم اور ممتاز کروں گا۔پیدائس باب ۱۷۔۲۰