حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 381
۲۵۔۔اس آیت شریفہ سے معلوم ہوتا ہے کہ قحط کے عذاب کے علاوہ کوئی اور بھی عذاب ہے جس کا نام عذابِ اکبر رکھا ہے۔دوسری جگہ فرمایا۔(السجدہ:۲۲)سورۃ الغاشیہ میں ایسے الفاظ لائے گئے ہیں۔جیسے ضریع۔لایسمن۔عاملۃ۔ناصبۃ وغیرہ قحط ہی کی طرف اشارہ کر رہے ہیں حدیث الغاشیہ سے بطور معارف کوئی اور بھی قسم عذاب کی مراد ہو تو ممکن ہے۔کیونکہ کلامِ الہٰی ذوالمعارف ہوتا ہے تاوقتیکہ تصاد نہ ہو۔سارے ہی معارف صحیح سمجھے جا سکتے ہیں۔پیغمبر صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم سورۃ الاعلیٰ اور سورۃ الغاشیہ کو اکثر نماز جمعہ اور عیدین میں ان سورتوں کے ذوالمعارف ہونے کی وجہ سے تلاوت فرماتے تھے۔نمازِ عشاء میں بھی ان دو سورتوں کا کثرت سے پڑھنا آپؐ کا ثابت ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان یکم اگست ۱۹۱۲ء)