حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 356 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 356

اَصْحَابُ الْاُخْدُوْدِ کے قصّہ کو امام مسلم۔احمد۔ترمذی نے صہیبؓ رومی سے نقل کیا ہے۔اَلنَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِ کے مقابلہ میں سَمَآء ذَاتِ الْبُرُوْج تھا۔اِذْھُمْ عَلَیْھَا قُعُوْدٌ کے مقابلہ میں اَلْیَوْم الْمَوْعُوْد تھا۔وَّھُمْ عَلٰی مَا ینفْعَلُوْن بِالْمُؤْمِنِیْنَ شُھُوْدٌ کے مقابلہ میں و شَاھِدٍ وَّمَشْھُوْدٍ تھا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۷؍ جون ۱۹۱۲ء) ۱۱۔ ۔سابق کلام میں چونکہ خاص واقعات کا بیان تھا۔اس لئے اس آیت سریفہ میں اسی قسم کے مطالم اور ان کے انتقام کو عام کر دیا۔فتنہ کا لفط ہر چھوٹے بڑے ابتلاء اور امتحان کے لئے ہے۔آگ میں ڈالنا یہ بھی فتنہ ہے۔یَوْمَ ھُمْ عَلَی النَّارِ یُفْتَنُوْنَ ( الذاریات:۱۴) ۱۸،۱۹۔۔۔فرعون۔ثمود اور ان کے علاوہ اَور اَور جنود کفّار کے اپنے وقت کے پیغمبروں اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ جو مظالم بَرت کر موردِ انتقام ہوئے۔اصحاب اخدود کے ساتھ مَیں ان کو بھی بطور ضمیمہ کے یاد کر لو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۷؍ جون ۱۹۱۲ء) ۲۱۔۔وَرَاء: لغت میں اس چیز کو کہتے ہیں جسے کوئی پوشیدہ کرے یا کسی چیز کی اوٹ میں آ جاوے اور اس کا اطلاق پس و پیش دونوں پر آتا ہے۔اور اس آیت میں بطورب اشتراک معنوی دونوں معنوں کو سامل ہے۔معنے آیت کے یہ ہیں۔آگے پیچھے گھیر رہا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۷؍ جون ۱۹۱۲ء)