حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 346
مرّزار ان کے لئے موجود تھے اور تختوں پر بیٹھنے کی پیشگوئی تو صراحتًا بلا تاویل موجود ہے۔ان کو اﷲ تعالیٰ نے تخت نشینی عطا کی۔یہ تمام انعامات جو اگلی آیات میں بیان کئے ہوئے ہیں۔انہیں ملے۔اور ان کے متعلق تفسیری نوٹ ہم پہلے لکھ چکے ہیں۔عرض منکرین رسالت کی ناکامی اور نامرادی اور آپؐ کے صادق مخلصین اور متبعین کی کامیابیوں نے جن کے متعلق پیشگوئیاں کی گئی تھیں۔پورا ہو کر آخرت کے عذاب اور آرام جنّت کے متعلق بھی تصدیق کر دی۔بالآخرپھر یہ بتایا کہ اگرچہ آج یہ حالت ہے کہ خُدا سے قطع تعلّق کرنیوالے مومنین پر بہتان اُڑاتے ہیں اور ٹھٹھے مارتے ہیں مگر وقت آتا ہے کہ مؤمنین کامیاب ہو جائیں گے اور یہ ہنسنے والے خود ہنسی کا موجب ہو جاویں گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔غرص اس سورۃ شریفہ میں بھی یَوْم الدِّیْن کا ثبوت اور آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کی نبوقت کا ثبوت ان واقعات سے دیا ہے۔جن کو قبل از وقت پیشگوئی کے رنگ میں بتایا گیا تھا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۳؍ جون ۱۹۱۲ء)