حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 344
فتوحات سے عالی رہتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۳؍ جون ۱۹۱۲ء) ۲۴۔۔: جمع اَریْکَۃٌ کی۔ہم اَرِیْکَہْ چھپر کھٹ کو کہتے ہیں۔ایسا تخت جو اوپر سے مزّین و مسقّف ہو اور ارد گرد سے بھی مزّین ہو۔ایسا درخت جو قبّہ کی طرح اپنی شاخوں اور پتّوں سے خوشنما ہو۔وہ بھی اَرِیکہ ہے۔پیلو کا درخت قریب قریب ایسا ہوتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۳؍ جون ۱۹۱۲ء) ۲۵۔۔ اس تازگی کو کہتے ہیں جو انتہائے سرور اور تنعّم کے باعث چہرہ پر ظاہر ہوتی ہے کھائے کے گال اور نہائے کے بال، مشہور ہے۔فاتہ قومیں عموماً دنیا میں خوبرو ہوتی ہیں۔آخرت کی سب سے بڑی نعمت رویت باری تعالیٰ و دیدارب الہٰی ہے۔وہاں کی ننضْرَۃ کا باعث یہی ہو گی۔کَمَا قَالَ اﷲُ تَعَالیٰ: ۔ (القیٰمۃ: ۲۳۔۲۴) (ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۳؍جون ۱۹۱۲ء) ۲۶،۲۷۔۔ ۔رَحِیْقٍ نام شراب کا ہے جس کی صفت قرآن شریف میں (الصّٰفّٰت:۴۸) مَّخْتُوْمٍ کے کئی معنے ہیں۔ایک یہ کہ پینے کے بعد دیر تک اس کی خوشبومِسْکٌ کی آتی رہے گی۔دوسرے یہ کہ اس کا تل چھٹ ایسا ہے جیسا مِسْک ( کستوری) تیسرے یہ کہ سر بمہر کہ سوائے ان رواج والوں کے دوسروں کو نہ ملے گی۔اور جیسے یہاں مُہر کی لاک (لاکھ) ہوتی ہے وہ مہر مِسک سے لگائی جاوے گی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۳؍ جون ۱۹۱۲ء)