حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 340
لے جائے جائی۔اِذَا بُعْثِرَ مَا فِی الْقُبُوْرِ۔وَ حُصِّلَ مَا فِی الصُّدُوْرِ (عادیات: ۱۰،۱۱) سے بھی کچھ اشارات ملتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۶؍ جون ۱۹۱۲ء) ۶۔۔جو کام نہ کرنے تھے وہ کئے۔اور جو کام کرنے کے تھے وہ نہ کئے۔دوسرے معنے یہ ہیں کہ جو کیا اور جو کچھ نہ کیا۔قطع نظر اس کے کہ اچھا کیا یا بُرا کیا۔بات ایک ہی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۶؍ جون ۱۹۱۲ء) ۷۔۔کریم کے کرم سے نا امید بھی نہ ہو اور صرف کرم ہی کی امید پر دھوکا نہ کھا بیٹھو۔دوسری جگہ فرمایا ہے۔۔(الحجر:۵۰۔۵۱) (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۶؍ جون ۱۹۱۲ء) ۸،۹۔۔ ۔خلق۔تسویہ۔تعدیل۔ترکیب و تناسب اعضاء۔خداوند تعالیٰ کی ان چار نعمتوں پر ہی اگر انسان غور کرے تو جزاء و سزا کے مسئلہ کو سمجھنے کے لئے اُس کو بہت کچھ مدد مل جاوے گی۔خواہ مومن ہو یا کافر۔ان میں سے ایک تیسری نعمت ہی پر انسان غور کر لے کہ کس طرح اس کو حرارت، برودت اور رطوبت، یبوست، ان چار خلطوں سے معتدل المزاج رکھا ہے اگر ذرا بھی ان اخلاط میں افراط یا تفریط ہوتی ہے۔تو فورًا جزا و سزا ملنے لگتی ہے۔چار چیزے مخالف و سرکش چند روزے بوند باہم خوش گریکے زیں چہار شد غالب جانِ شیریں برآید از قالب انسان پیدا کیا۔اَنْعام میں سے نہیں بنایا۔تَسْوِیَّہ خلق ایسا عمدہ کیا کہ شیر ہاتھی وغیرہ سب کو قابو کر لیتا ہے۔برا ہی معتدل المزاج بنایا ہے۔صورتوں اور آوازوں کی ترکیب ایسی کہ لاکھوں کروڑوں