حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 333 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 333

کو مار ڈالتے تھے۔اور لڑکیوں کی نسبت کثرتِ اولاد کو ناپسند کرتے تھے ایک یونانی حکیم کا قول ہے لنگڑے لڑکے قانونًا مارے جاویں۔کثرتِ اولاد پر اسقاط جنین اور مانع حمل ادویہ پوچھنے والے بہت سے لوگ میرے پاس آئے۔انسانی قربانی کا جسے ہند میں نَر بلی کہتے ہیں۔یہود میں عام رواج تھا۔عرب کے بُت پرست بھی اس بلائے بَد میں گرفتار تھے۔مگر حضور نے ان امراض کا علاج ایسا کیا جس کی نظیر نہیں۔اور یہی بات خرقِ عادت ہے۔کہ ان امراض کا نام و نشان ملک عرب میں نہ رہا۔دیکھو قرآن ان قبیح رسوم پر کیا فرماتا ہے اِذَا الْمَوْئٗدَۃُ سُئِلَتْ۔بِاَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ۔جب بیٹی جیتی گاڑ دی کوئی پُوچھے کس گناہ پر وہ ماری گئی۔ ۔(بنی اسرائیل : ۳۲) اور نہ مار ڈالو اپنی اولاد کو ڈر سے مفلسی کے ، ہم روزی دیتے ہیں ، ان کو اور تم کو، بیشک ان کا مارنا بڑی چوک ہے۔  ۔(انعام: ۱۳۸) اسی طرح بھلی دکھائی ہے بہت مشرکوں کو اولاد مارنے اُن کے شریکوں نے کہ ان کو ہلاک کریں اور ان کا دین غلط کریں۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ ۴۴) ۱۱۔۔جرائد۔رسالجات۔کتب وغیرہ کا انتشار فی زمانہ خوب ہو رہا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۶؍ جون ۱۹۱۲ء) ۱۲۔۔سَمَاء کے معنی بلندی کے ہیں۔جیسا کہ فرمایا۔فَلْیَمْدُدْ بِسَبَبٍ اِلَی السَّمَآئِ (الحج:۱۶)اور اِکشاط کے معنے اِلشاف یعنی کھول کر ننگا کر دینے کے ہیں۔اَکْشَطَ عَنْ ظَھْرِ الْفَرَسِ گھوڑے کی پیٹھ پر سے زین اتارالی۔معنے آیت کے یہ ہیں کہ آسمانی اجرام اور علمِ نجوم کے متعلق باریک در باریک اسرار اور غوامض کھل پڑیں گے۔گویا بال کی کھال نکالی جاوے گی۔اسٹرانومی کے علوم والے جانتے