حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 332
۵۔۔دس مہینے کی گابھن اونٹنی کا معطّل اور بیکار ہونا اس زمانہ کی موجودہ نَو ایجاد سواریوں کی وجہ سے ظاہر ہے۔( ضمیمہ اخبار قادیان ۶؍ جون ۱۹۱۲ء ) ۶۔۔عاشورہ محرّم کی تاریخوں میں لوگ انسان ہو کر شیر، چیتا، ریچھ وغیرہ کا سوانگ لیتے ہیں۔گویا عملی طور پر انسانیت سے مسخ ہو کر وحشی بن جانے کا ثبوت دیتے ہیں۔( ضمیمہ اخبار قادیان ۶؍ جون ۱۹۱۲ء ) ۷۔۔حضرت قتادہؓ سے سُجِّرَتْ کے معنے منقول ہیں کہ دریاؤں کا پانی خُشک ہو جائے گا۔کینال ڈیپارٹمنٹ نے بڑے بڑے دریاؤں سے نہریں نکال کر ان کو تقریباً ایسا ہی کر دیا۔گویا کہ ( دریا) سوکھ گئے ہیں۔( ضمیمہ اخبار قادیان ۶؍ جون ۱۹۱۲ء ) ۸۔۔حدیث شریف میں اس آیت کی تفسیر میں رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم نے فرمایا۔کہ ہر آدمی کا جوڑا اس کی نظیر کے ساتھ ملا دیا جاوے گا۔آجکل گرجاؤں میں مرتدین کا جوڑ گانٹھ اسی پیمانہ سے عمدہ طور سے ہو جاتا ہے۔( ضمیمہ اخبار قادیان ۶؍ جون ۱۹۱۲ء ) ۹،۱۰۔۔۔مُوْئٗ دَۃُ کے معنے مٹی یا کسی وزن دار چیز کے نیچے دبا دینا ہے۔اسی قبیل سے ہے۔وَلَا یَؤٗدُ ہٗ حِفْظُھُمَا ( بقرہ:۲۵۶)اقاظ حمل بھی زندہ در گور کرنا ہے۔آجکل دختر کشی بلکہ اسقاط حمل پر بھی قصاص کی سزائیں ملتی ہیں۔( ضمیمہ اخبار قادیان ۶؍ جون ۱۹۱۲ء ) انسان پیدا ہوا لڑکی ہو لڑکا۔تمام بلادی میں علی العموم اور عرب میں بالخصوص رواج تھا۔لڑکیوں