حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 330 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 330

معنے مویشی کا چارہ تو صاف ہے۔باقی رہی تعیین۔اس پر حضرت صدیقؓ نے تعیین فرمائی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان صفحہ۳۰۸) ۳۹۔۔مُسْفِرَۃٍ کے معنے صاف اور روشن کے ہیں۔اسفار سے مشتق ہے۔صبح جب روشن ہو جاتی ہے۔تو اَسْفَرَ الصُّبْحُ کہتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان صفحہ۳۰۸) ۴۱،۴۲۔۔۔جو گرد آسمان سے زمین کی طرف گرتی ہے اُسے غَبَرَۃ کہتے ہیں اور جو غبار سیاہ زمین سے آسمان کی طرف اٹھتا ہے وہ قَتَرَۃ ہے۔رَھَقَ۔کے معنے عجلت سے چڑھ جانے کے ہیں۔رَھَقَ الْجَبَلَ کہا کرتے ہیں۔معنے یہ ہوئے کہ آسمانی گردو زمینی غبار دونوں ایک دوسرے پر چڑھ کر سیاہ رُوئی خَسِرَ الدُّنْیَا والْاٰخِرٰۃ ( الحج:۱۲) کے ظہور پر ہو گی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان صفحہ۳۰۸)