حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 321
۲۷۔۔آیت میں اس بات کی طرف توجہ دلائی ہے کہ موسٰیؑ کے بیان میں مثیلِ موسٰی علیہما الصلوٰۃ والسلام کے لئے عبرت ہے۔عبرت کہتے ہیں ایک واقعہ سے دوسرے واقعہ کی طرف بَے لے جانے کو۔مَعْبَر کشتی کو بھی کہتے ہیں۔اس لئے کہ وہ ابس طرف سے اُس طرف کو عبور کرنے کا آلہ ہے۔پیغمبر صلی اﷲ علیہ وسلم کی کامیابیوں کو موسٰی علیہ السلام کی کامیابیوں کے شیشہ میم دکھلا کر آخر میں فرمایا۔آیت اپنے عموم کی رُو سے ہر خاشع و متقی کے لئے عبرت ہے ؎ خوش تر آں باشد کہ سِرِّ دلبراں گفتہ آید در حدیثِ دیگراں (ضمیمہ اخبار بدر قادیان صفحہ ۳۰۵) ۲۸۔۔آسمان کی شدید پیدائش کو اپنی سَطوَت و قدرت کے اظہار کے لئے بعث بعد الموت کو مستبعد سمجھنے والوں کے سامنے پیش کیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان صفحہ ۳۰۵) ۲۹۔۔سمک: بلندی (ضمیمہ اخبار بدر قادیان صفحہ ۳۰۵) ۳۰۔۔رات اور دن کی اضافت آسمان کی طرف اس وجہ سے کی کہ رات کے حدوث کا سبب عزوبِ شمس اور دن کے پیدا ہونے کا باعث طلوعِ شمس ہے اور اس کو طلوع و غروب حرکتِ فلکی کی وجہ سے حاصل ہے۔اسی وجہ سے اُن دونوں کی اضافت آسمان کی طرف ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان صفحہ ۳۰۵) ۳۱۔۔سورۃ فُصِّلَتْ میں زمین کی پیدائش کے بعد ثُمَّ اسْتَوٰٓی اِلَی السَّمآء……