حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 301 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 301

ہیں۔ہوا کے مختلف ایتھروں کی قسم میں ہوکے مختلف شعبوں کی طرف توجہ دلا کر اس نطارہ سے پیغمبر صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کی آئندہ آنیوالی کامیابیوں اور واقعات کے دکھلانے کے علاوہ حشرِ اجساد پر اس کو بطور دلیل پیش کیا ہے۔جیسا کہ فرمایا:  یعنی آنحضرت صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کے ذریعہ جو وعدے تم کو دئے گئے ہیں خواہ وہ اس دنیا کے متعلق ہوں یا آخرت کے متعلق وہ پورے ہو کر رہیں گے۔یہ یات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ ذرّاتِ عالم خود ہی مدبّر و مختار۔علیم و قادر نہیں ہیں جو کہ ضروریاتِ عالم کو سمجھ کر موقعہ اور محل شناسی کے بعد انتظام کریں۔بلکہ ان تمام واقعاتِ ظاہری کے تحت میں مدبّرات اور مقسمات ہیں جن کو بلفظ دیگر ملائکہ کہتے ہیں۔اور انہیں کو ظاہری افعل کے لحاظ سے مرسلٰت۔عٰصِفٰت۔نشِرٰت۔فٰرِقٰت اور مُلْقِیٰت کہا گیا ہے۔اور یہ الفاظ اپنے مفہوم کے اعتبار سے عام ہیں۔جو ہزارہا بیرونی و اندرونی۔آفاقی و اَنفسی۔روحانی اور جسمانی امور پر دلالت کر سکتے ہیں اور اس طرح پر وجودِ قیامت پر ہزاروں دلیلیں پیدا ہو جاتی ہیں۔مثال کے پور پر مُرْسَلٰتِ عُرْفًا میں بادلوں کا آنا۔برسنا۔دن رات کا آنا جانا۔سونا۔جاگنا۔گاڑیوں وغیرہ کا چلنا پھرنا سب داخل ہیں۔اسی طرح پر باقی چار کو بھی قیاس کر لو۔جس قدر واقعات ظاہری یا باطنی طاہر ہو رہے ہیں۔وہ انہی پنج اقسام میں محصور ہیں۔اور یہ سب کے سب بِالاجِماع دلالت کرتے ہیں کہ  ہواؤں کو دیکھو۔عام حالت میں کہ کیسی صاف و صحت بخش اور جان فزا ہوتی ہیں۔مگر دوسرے وقت میں یہی ہوائیں تند اور تیز ہو کر دنیا میں ایک انقلاب پیدا کر دیتی ہیں اور ایک عجیب امتیاز کے ساتھ بعض کو حوادث سے بجاتی اور بعص کو تباہ کر دیتی ہیں اور ایسے حوادث اتمامب حُجت کا باعث ہو جاتے ہیں۔الغرض یہ نظام ظاہری کی تقسیمِ خمسہ ہزاروں دلائل کا لشکر ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے۔کہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم نے جو وعدے دیئے ہیں وہ پورے ہو کر رہیں گے۔جس طرح ہوا صحت بخش اور جان فزاء ہے۔اسی طرح امرِ رسالت بھی جان فزاء تو ہے مگر اس کی قدر نہ کی گئی تو بالآخر اس میں ہوا کی طرح استداد پیدا ہو گا۔یہ رسالت دنیا میں منتشر ہو جاوے گی اور اس کے ذریعے کاذبوں اور صادقوں میں امتیاز ہو گا اور منکروں پر اتمامِ حُجّت اور باعثِ عذاب ہو گا۔یہی ہوا جس نے قوم عاد کو ہلاک کیا تھا ؎ لطفِ حق باتو مواسا ہاکند جوں کہ از حد بگذرد رسواکند اَ: جب چھوٹے چھوٹے ستارے ماند پر جاویں گے۔یا ان کا نُور