حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 300 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 300

سُوْرَۃَ الْمُرْسَلٰتِ مَکِّیَّۃٌ  ۲ تا ۱۶۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔: وہ معمولی رفتار سے چلنے والی ہوائیں جو ہلکی ہوتی ہیں اور نرمی سے چلتی ہیں اور حیوانات و نباتات کے لئے ممدِ حیات ہیں۔۔: وہ تیز ہوائیں جو بادلوں کو چاروں طرف پھیلاتی ہیں اور جن سے دنیا میں بڑے بڑے انقلاب پیدا ہوتے ہیں۔: وہ ہوائیں جو بادلوں کو پھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کرتی ہیں جو اس دنیا میں تفریق و انفصال کا کام کر رہی ہیں۔مُلْقِیٰتِ: وہ ہوائیں جو ملہمین اور واعظین کے نصائح کانوں تک اور دلوں تک پہنچاتی ہیں قدرت کا یہ کرشمہ اور نظارہ بتاتا ہے کہ انسان کے خلق کی کوئی علّتِ غائی ہے۔اس نظامِ ظاہری کو پیس کر کے بتایا ہے کہ جس طرح نظامِ ظاہری کے لئے مؤثراتِ کارجی ہیں۔اِسی طرح نظامِ روحانی کے لئے بھی مؤثرات باطنی