حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 278
از طمع جستیم ہر چیزے کہ آں بیکار بود خود فزوں کردیم ورنہ اند کے ازاربود اس طمع و حرص کی اگ کو قرآنِ شریف میں یُوں فرمایا ہے۔نَارُ اﷲِ الْمُوْقَدَۃُ۔الَّتِیْ تنطَّلِعُ عَلٰی الْاَفْئِدَۃِ۔اِنَّھَا عَلَیْھِمْ مُؤْصَدَۃٌ۔فِیْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَۃٍ (ھمزہ:۷تا۱۰) حرص و طمع کیے ایک آگ ہے جو دلوں پر جھپٹے مار رہی ہے۔جس نے ان کو حق کی شنوائی سے ڈھانک لیا ہے۔عمود ممدد کی طرح لمی لمبی امیدوں میں مخبوط الحواس ہیں۔اس قسم کی آگ سے فرمایا کہ ابرار خنک چسم و خنک دل رہتے ہیں۔یہی ان کا کا فوری پیالہ ہے جیسی حالت دنیا سے یہ لوگ ساتھ لے جاویں گے جَزَائً وِّ فَاقًا (النبا:۲۷) کے طور پر ویسی ہی نعمت ان کو آخرت میں اخداوند کریم عطا فرما دیگا۔: دنیا میں ان ابراریہ سیرت رہی کہ جس رشد و ہدایت کو کافوری ٹھنڈک کی طرح انہوں نے آپ حاصل کیا تھا۔اس کی نہریں اور چشمے دور دراز ملکوں میں تبلیغی رنگ میںچیر چیر کر لے گئے۔چین میں لے گئے۔افریقہ میں لے گئے۔روم شام اور ملک ہندوستان تک پہنچایا۔اسی طرح آخرت میں جَزَآئً وِّ فَاقًا کے طور پر اﷲ تعالیٰ نے بھی ان کو ہر قسم کی نعمتوں سے سیراب کیا۔ہماری جماعت کی انجمنوں کو چاہیئے کہ پر پوری توجہ اور جانفشانی سے مگر ٹھنڈے دل سے کوشش کریں۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۴؍ اپریل ۱۹۱۲ء) انسانی جسمانی رُوح ایک قسم کی لطیف ہوا ہے جو انسان میں شریانی عروق اور انسانی پھیپھڑوں کے بن جانے اور قابلِ فعل ہونے کے وقت نفخ کی جاتی ہے۔اس مطلب کو سمجھنے کے لئے اﷲ تعالیٰ کی کتاب پر عور کرو۔یہ صادق کتاب حقیقت نفس الامری کی خبر دیتی ہے۔کہ انسان اسی نطفہ سے جو عناصر کا نتیجہ ہے خلق ہوتا ہے۔اور پھر یہیں اُسے سمیع و بصیر یعنی مُدْرِک اور ذی العقل بنایا جاتا ہے۔نہ یہ کہ پیچھے سے اپنے ساتھ کچھ لاتا ہے اور پرانے اعمال کا نتیجہ اس کے ساتھ چپٹاہوتا ہے۔جس وہم و فرض کا کوئی مشاہدہ کا ثبوت نہیں۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۱۶) ہر آدمی غور کرے کہ یہ دنیا میں نہ تھا اور اس کو کوئی نہیں جانتا تھا۔ں ضرور ایک وقت انسان پر ایسا گزرا ہے کہ اس کو کوئی نہیں جانتا تھا۔اﷲ تعالیٰ نے عناصر پیدا کئے۔اگر وہ ہم کو پتھر بنا دیتا یا حیوانات میں ہی پیدا کرتا۔کتایا سؤر بنا دیتا۔پھر اگر انسان ہی بناتا پر چوہرا یا چماروں میں پیدا کر دیتا۔پھر اگر وہ ایسے گھر میں پیدا کر دیتا جہاں قرآن دانی کا چرچا نہ ہوتا۔پھر اگر کسی اچھے گھر میں پیدا ہوتے۔پر جوانی