حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 21 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 21

ہم مومنوں کے ساتھ ان کی مومن اولاد کو ملا دیں گے اور ان کے عملوں سے کچھ بھی کم نہ کریں گے۔ہر شخص کو اپنی اپنی کمائی کا بدلہ ملے گا۔اور ہم انہیں میوے اور ان کے پسند کے گوشت دیں گے اور اس میں ایسے پیالے پئیں گے کہ ان کا نتیجہ بیہودہ خیالات اور بدکاری نہیں اور ان کے ارد گرد موتیوں کے دانہ جیسے بچے پھریں گے۔باری تعالیٰ فرماتا ہے۔بہشتیوں کی اولاد ان کے پاس پھرے گی۔وہاں مومن اولاد کی جدائی کا غم نہ دیکھیں گے۔اور ان کیلئے نہ ترسیں گے…… اس معنی کی تفسیر خود قرآن کریم نے سورۃ دھر میں اور لفظوں کے ساتھ کی ہے اور وہاں غِلْمَانٌ کے بدلہ وِلدان کا لفظ جو وَلَد یا وَلِیْد کی جمع ہے۔فرمایا ہے۔(نور الدّین صفحہ ۱۴۵) جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی۔ان کی اولاد کو بھی ہم ان سے لا حق کر دیں گے اور ان کے عمل سے کچھ بھی کمی نہ کریں گے ہر شخص اپنی انی کمائی کا گرویدہ ہو گا اور ہم ان کو من بھاتے گوشت اور میوے عنایت کریں گے۔ان میں ایسے پیالوں کا دور دیں گے جن میں ( بخلاف دنیوی مَے) بہکنا اور بدخیالات کا اثر نہ ہو گا اور ان کے دُرّمکنون کے ایسے لڑکے بالے ان کے ارد گرد اُچھلتے کودتے ہوں گے۔باری تعالیٰ فرماتا ہے ’’ بہشتیوں کی اولاد ان کے پاس پھرے گی وہاں مومن اولاد کی جدائی کا غم نہ دیکھیں گے اور ان کے لئے نہ ترسیں گے۔جب لفظ وَ لَا تَاثِیْمٌ صریح اس کی صفت میں موجود ہے جس کے معنے ہیں۔نہ گناہ میں ڈالنا۔پھر آپ کو ایسا ناشایاں خیال کیوں گزرا۔اس معنے کی تفسیر خود قرآن کریم نے سورۃ دھر میں اور لفظوں کے ساتھ کی ہے اور وہاں غلْمَان کے بدلے وِلْدَان کا لفظ جو ولد یا ولید کی جمع ہے۔فرمایا ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۴۶) غِلْمَانٌ : اعلیٰ آدمیوں کے بچّے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۸۲) ۳۰۔۔