حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 187
۴۸۔۔غَیْب: دیکھو غیب کی پیشگوئیاں خدا تعالیٰ سے خبر پا کر کون کر رہا ہے؟ کیا ایسی زبردست پیشگوئیاں کوئی مفتری یا مجنون کر سکتا ہے۔جو برابر پوری بھی ہو رہی ہیں اور بڑی بڑی فتوحات پر مشتمل ہیں۔اگر یہ رسول خدا کی طرف سے نہیں ہے تو یہ غیب اُسے کہاں سے مل گیا۔۴۹۔ ۔صَاحِبِ الْحُوْت……: تیزی والا۔غضب والا۔حُوت مچھلی کو بھی کہتے ہیں۔اس لئے ترجمہ ہوا۔مچھلی والا۔تب اشارہ ہوا الْتَقَمَہُ الْحُوْتُکی طرف۔فرمایا اے نبیؐ تو منکریں کی تکلیف دہی پر صبر کر۔یہ تکالیف اور مصائب تیرے لئے غمزدہ ہونے کا موجب نہ ہوں۔وقت قریب ہے کہ تیری کامیابی ظاہر ہو گی۔اور تیری صداقت سب پر کھل جائے گی۔۵۲۔ ۔یُزْلِقُوْنَک۔تجھے گھورتے ہیں۔۵۳۔۔: شرافت۔بڑائی اس کتاب پر عمل کرنے والے تاریخی لوگ ہو جائیں گے۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان۷؍ دسمبر ۱۹۱۱ء)