حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 171
کس عمل کے نتیجہ میں تمہیں ملی ہے۔۱۷۔۔: تمہیں ذلیل کر دے۔اس میں غزوۂ بدر کی طرف اشارہ ہے۔: زمین کانپ رہی ہے کیونکر عمائد مر گئے ہیں۔: پر بعض لوگوں نے اعتراض کیا ہے کہ خدا آسمان میں ہی ہے۔انہیں سمجھنا چاہیئے کہ قرآن شریف نے اﷲ تعالیٰ کے واسطے کوئی خاص مکان تجویز نہیں کیا بلکہ اﷲ تعالیٰ کے متعلق (حٰم ٓ السجدۃ:۵۵) فرمایا ہے۔ہاں اس آیت میں جو کا لفظ آیا ہے۔یہ ایک محاورہ عربی زبان ہے۔اور اس سے مراد ہے۔ایک اٹل بات۔اور چونکہ آسمان بلندی پر ہے۔اور سب بلندیوں کا مالک اﷲ تعالیٰ ہے۔اس لئے بغرص اظہار عظمتِ خداوندی یہ محاورہ استعمال کیا گیا ہے۔۱۸۔ ۔: اس میں غزوۂ خندق کی طرف اشارہ ہے جس میں مکّہ والے مدینہ والوں کے ساتھ مل گئے تھے۔۲۰۔ ۔: مُردار خوار جانور۔پیشگوئی ہے کہ تم شکست کھاؤ گے۔اور یہ جانور تمہاری لاشیں کھائیں گے