حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 162 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 162

ہوا اور اس کی دُم نے آسمان کے تہائی ستارے کھینچے اور انہیں زمین پر ڈالا۔اور اسی باب میں ہے۔پھر آسمان پر لڑائی ہوئی۔میکائیل اور اس کے فرشتے اژدہا اور اس کے فرشتے لڑے۔پھر متی ۲۴ باب ۲۹ آیت۔ستارے گریں گے۔اور بروج کے متعلق مسیحی کتبوں میں ہے۔دیکھو ایوب ۳۸ باب ۳۲ آیت۔’’ کیا تجھ میں قدرت ہے کہ منطق البروج ایک ایک اس کے موسم پر پیش کرے‘‘ اور شہابوں کے بارے ان میں لکھا ہے۔دیکھو ایوب ۳۸ باب ۳۶ آیت میں ہے ’’ یا کس نے شہابوں کو فہمید عطا کی‘‘ اس سے اتنا پتہ لگتا ہے کہ شہابوں کو بھی فہمید ہے۔پر آگے بیان نہیں کیا کہ کیا فہمید ہے اور اس فہمید سے کیا کام لیتے ہیں۔اور زبور ۱۰۴ میں ہے ’’ وہ اپنے فرشتوں کو روحیں بناتا ہے اور اپنے خدمت گزاروں کو آگ کا شعلہ‘‘ اب تک ہم نے یہ باتیں بیان کی ہیں۔کہ میٹئرز۔الکایات۔شہاب ثاقب اور شعلہ ہائے ناز آشمان سے گرتے نطر آتے ہیں اور کتب یہود اور مسیحیوں نے بھی نہیں بتایا کہ کیوں گرتے ہیں۔اور یہ بات ظاہر ہے کہ یہ فعلِ الہٰی ہے۔اس لئے لغو بھی نہیں بلکہ ضرور ہے کہ عادت اﷲ کے موافقاس میں بڑی حکمتیں ہوں۔اب تیسرا امر جو اس مضمون میں مجھے بیان کرنا ہے۔یہ ہے کہ الہامی مذاہب قائل ہیں کہ دیوتا۔ملک اور فرشتے موجود ہیں اور ان کا ماننا ضروری ہے کیونکہ الہٰی کلام میں ان کا ذکر ہے۔اور شیاطین اور جِنّ بھی ہوتے ہیں اور ان کی مخالفت کرنا ضروری ہے۔مَیں بھی الہامی مذہب اسلام کا معتقد ہوں اور اس کی پاک کتاب میں پاتا ہوں۔ (البقرہ: ۲۸۶) ترجمہ: رسول ایمان لایا اس پر جو اتارا گیا اس کی طرف اس کے ربّ سے اور مومن بھی سب کے سب ایمان لائے اﷲ پر اور اس کے فرشتوں پر۔اس لئے میں فلاسفروں۔سائنس دانوں۔برہم,وں اور آریہ سماجیوں کے لئے ایک دلیل وجود ِ ملائکہ پر اور ان پر ایمان لانے کی ضرورت کی وجہ بیان کرتا ہوں۔شاید کوئی رشید اور سعادتمند اس پر توجہ کرے۔سب سے پہلے میرے نزدیک ہزاروں ہزار انبیاء و رسول جو راست بازی میں ضرب المثل تھے اور ان کے مخلص اتباع کا اعتقاد اس بارے میں کہ ملائکہ اور شیاطین ہیں بہت بڑی دلیل ہے۔مگر ایک دلیل مجھے بہت پسند آئی ہے جسے مَیں پیش کرتا ہوں اور دلیری سے پیش کرتا ہوں کیونکہ وہ میرے بار بار