حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 161
تے ہیں۔میٹإرز کی فوج دورے کے ساتھ آتی ہے۔یہ دَورہ صدی میں تین بار ہوتا ہے۔عمومًا نومبر کے مہینہ میں اور بڑے بڑے دورے مفصلہ ذیل ہیں۔۲۸۶، ۵۹۹ ، مئی ۶۱۰ ء ، ۹۰۲ ء ، ۶۹۳۱ ء ، ۱۰۰۲ ء ، ۱۱۰۱ ء ، ۱۹؍جنوری ۱۱۳۵ء ، ۱۲۰۲ ء ، ۱۳۰۶ ء ، ۱۰؍ مارچ ۱۵۲۰ء ( میں حیرت بخش رمی ہوئی) ۱۵۳۳ء ، ۱۶۰۲ء ،ٔٔ ۱۶۹۸ء ، ۱۷۹۹ء ، ۱۸۳۲ء ، ۱۸۶۶ء ، ۱۸۷۲ء بعض میٹئرز سورج کے گرد شکل کانک سکشن ۱؎ METEORS ( انقطاع خرطومی) میں دَورہ کرتے ہیں۔میٹئررز کامٹ ۱؎ کے گرد بہت ہوتے ہیں۔وہیں سے آتے ہیں۔جن دنوں کامٹ نمودار ہوتا ہے ان دنوں میں یہ بھی کثرت سے گرتے ہیں۔خود کامٹ بھی ایک میٹئرز ہے۔کیمیکل ( کیمیاوی ) امتحان سے معلوم ہوتا ہے کہ مفصّلہ ذیل اشیاء میتئرز میں پائے جاتے ہیں اور کوئی چیز نہیں پائی جاتی۔لوحا۔ایکومینیئم۔میگنیشیم۔پوٹاشیم۔سلیکون۔سوڈیم۔آکسیجن۔کیلشیم۔نِکل۔آرسینک۔کوبالٹ فاسفورس۔کرومیم۔نائیٹروجن۔میگینسی۔سلفر۔کلورائن۔کاربن۔ٹیٹینیئم۔ہائیڈروجن۔ٹین۔تانبا۔تمام مقامات جن میں میٹئرز جمع کئے گئے۔ہیں۔یورپ میں وی آنا، پیرس لندن۔برلن اور امریکہ میں نیوہیوَن۔ایمہرسٹ۔لوئنرول۔یہ پتھر عموماً بڑے نہیں ہوتے۔عجائب خانہ میں ایک سو پونڈ سے زیادہ وزن کے پتھر کم ہی پائے جاتے ہیں۔ایسی بارش ان پتھروں کی سازونادر ہی ہوئی ہو گی۔جس میں کل پتھروں کا وزن ہزار پوند تک پہنچا ہو۔مقام پلٹسک کے نوسوپچاس سالم پتھر پیرس کے عجائب خانہ میں موجود ہیں۔جن میں سے ہر ایک کا اوسط وزن ۶۷ گرام ہے یعنی ۱ ؍ ۲ ۲ا ونس سے بھی کم ہے۔سٹاک ہولم کے عجائب خانہ میں ایک پتھر کا وزن ایک گرین سے بھی کم ہے۔مقام ایمٹ کی بارش میں ایک پتھر قریباً ۵۰۰ پونڈ کا گِرا تھا۔میٹی ارک آیرن۔اس قسم کا ایک ٹکڑا ۱۶۳۵ پونڈ وزنی بیل کالن میوزیم میں موجود ہے۔قریباً اتنے ہی حجم کا ایک ٹکڑا پیرس سے میوزیم میں ہے۔اس سے کسی قدر چھوٹا ٹکڑا شہر واشنگٹن کے نیشنل میوزیم میں ہے۔اور ان سے ایک بہت بڑا ٹکڑا برٹش میوزیم میں ہے۔۱؎ comet دوسرا امر یہ ہے کہ ہم اس مذہب کی تحقیق بیان کرتے جس کو پال نے مذہب اسلام سے اوپر یقین کیا ہے اور بتایا ہے کہ اسلام سے وہ مذہب اچھا ہے۔اس کی آخری تحقیقات کی کتاب مکاشفات کے باب ۱۲ میں ہے۔ایک بڑا سُرخ اژدہا جس کے سات سر اور دس سینگ اور اس کے سروں پر سات تاج تھے۔ظاہر