حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 152 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 152

۱۲،۱۳۔  ۔۔مومن دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک امرأۃ فرعون کی مانند اپنے جذباتِ نفس میں مقیّد ہیں۔اس حالت سے نکلنے کے واسطے کوشش کرتے رہتے ہیں۔دوسرے مریم بنت عمران کی طرح ہیں جو اپنے نفس کو پاک کئے ہوئے ہیں اﷲتعالیٰ کی رُوحِ صدق ان میں پھونکی جاتی ہے اور وہ مسیحی نفس بن جاتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍نومبر ۱۹۱۱ء) : اسی امت میں ابن مریم پیدا ہونے کی بشارت حضرت مسیح موعودؑ نے اپنے آپ کو مریم بھی فرمایا۔مطلب یہ کہ گناہوں سے پاک ہوں۔۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ۴۸۵) اس کی تفسیر میں ایک مفّصل بیان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے بھی اپنی کتاب کشتی نوحؑ میں لکھا جس کو ہم درج ذیل کرتے ہیں۔خُدا نے سورۃ فاتحہ میں آیت میں بشارت دی کہ اس امّت کے بعض افراد انبیائِ گزشتہ کی نعمت بھی پائیں گے نہ یہ کہ نِر سے یہودی ہی بنیں یا عیسائی بنیں اور ان قوموں کی بدی تو لے لیںمگر نیکی نہ لے سکیں۔اسی کی طرف سورۃ تحریم میں بھی اشارہ کیا ہے۔کہ بعض افراد امّت کی نسبت فرمایا ہے کہ وہ مریم صدیقہ سے مشابہت رکھیں گے جس نے پارسائی اختیار کی۔تب اس کے رحم میں عیسٰی کی رُوح پھونکی گئی۔اور عیسٰی اس سے پیدا ہوا۔اس آیت میں اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ اس امّت میں ایک شخص ہو گا کہ پہلے مریم کا مرتبہ اس کو ملے گا پھر اس میں عیسٰی کی رُوح پھونکی جاوے گی۔تب مریم میں سے